Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
314 - 608
جانتا ہے جو یہ اپنی زبانوں  سے ظاہر کرتے ہیں  جیسے آپ کی نبوت پر اعتراض کرنا اور قرآن پاک کو جھٹلانا۔ (1)اور جب الله تعالیٰ ان کے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے تو وہی انہیں  ان کی حرکتوں  کی سزا دے گا۔
وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ٘-وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(۷۰) 
ترجمۂکنزالایمان:  اور وہی ہے الله کہ کوئی خدا نہیں  اس کے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں  اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔ دنیا اور آخرت میں  اسی کیلئے تمام تعریفیں  ہیں  اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
{وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: اور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔ دنیا اور آخرت میں  اسی کیلئے تمام تعریفیں  ہیں  کہ اس کے اولیاء د نیا میں  بھی اس کی حمد کرتے ہیں  اور آخرت میں  بھی اس کی حمد سے لذت اٹھائیں  گے اور ہر چیز میں  اسی کا حکم ،فیصلہ اور قضاء نافذ و جاری ہے اور اے لوگو! قیامت کے دن اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں  تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔(2)
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍؕ-اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ(۷۱)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۶۹، ۶/۴۲۵، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۶۹، ص۳۳۳، ملتقطاً۔
2…خازن، القصص،تحت الآیۃ:۷۰، ۳/۴۳۹، جلالین، القصص،تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۳۳، تفسیر سمرقندی، القصص، تحت الآیۃ: ۷۰، ۲/۵۲۴، ملتقطاً۔