Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
297 - 608
ترجمۂکنزالایمان:  اور جب ان پر یہ آیتیں  پڑھی جاتی ہیں  کہتے ہیں  ہم اس پر ایمان لائے بیشک یہی حق ہے ہمارے رب کے پا س سے ہم اس سے پہلے ہی گردن رکھ چکے تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب ان پر یہ قرآن پڑھاجاتاہے توکہتے ہیں : ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس (قرآن) سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے۔
{وَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ: اور جب ان پر یہ آیات پڑھی جاتی ہیں ۔} یہاں  ان لوگوں  کا وصف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ جب ان کے سامنے قرآنِ مجید کی آیتیں  پڑھی جاتی ہیں  تو یہ کہتے ہیں :ہم اس پر ایمان لائے، بیشک یہی ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ کے پا س سے حق ہے۔ ہم اس قرآن کے نازل ہونے سے پہلے ہی فرمانبردار ہو چکے تھے اور ہم حبیب ِخدا، محمد ِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بر حق نبی ہونے پر ایمان رکھتے تھے کیونکہ توریت و انجیل میں  ان کا ذکر موجود ہے۔(1)
اُولٰٓىٕكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا وَ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ(۵۴)
ترجمۂکنزالایمان:  ان کو ان کا اجر دوبالا دیا جائے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہ بھلائی سے برائی کو ٹالتے ہیں  اور ہمارے دئیے سے کچھ ہماری راہ میں  خرچ کرتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: ان کو ان کا اجر دُگنا دیا جائے گاکیونکہ انہوں  نے صبر کیا اور یہ برائی کو بھلائی سے دور کرتے ہیں  اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں  سے کچھ ہماری راہ میں  خرچ کرتے ہیں ۔
{اُولٰٓىٕكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ: ان کو ان کا اجر دُگنا دیا جائے گا۔} ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں  کو دگنا اجر دیاجائے گا کیونکہ وہ پہلی کتاب پر بھی ایمان لائے اور قرآ نِ پاک پر بھی اوریہ ان کے اس صبر کا بدلہ ہے جو انہوں  نے اپنے دین
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳/۴۳۶۔