Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
288 - 608
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآىٕرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(۴۳)
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی بعد اس کے کہ اگلی سنگتیں  ہلاک فرمادیں  جس میں  لوگوں  کے دل کی آنکھیں  کھولنے والی باتیں  اور ہدایت اور رحمت تاکہ وہ نصیحت مانیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی قوموں  کوہلاک فرمادیاتھا (موسیٰ کو وہ کتاب دی) جس میں  لوگوں  کے دلوں  کی آنکھیں  کھولنے والی باتیں  اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
{وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ: اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی۔} اس سے پہلی آیات میں  فرعون اور اس کی قوم کا انجام اور ان پر الله تعالیٰ کا ہونے والا غضب بیان کیا گیا اور اب یہاں  وہ احسان اور انعام بیان کیا جا رہا ہے جو الله تعالیٰ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر فرمایا ۔ چنانچہ اس آیت میں  ارشاد فرمایاکہ بے شک پہلی قوموں  جیسے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم،قومِ عاد اور قومِ ثمود وغیرہ کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو کتاب تورات عطا فرمائی جس میں  لوگوں  کے دلوں  کی آنکھیں  کھولنے والی باتیں  ہیں  تاکہ وہ بصیرت کی نگاہ سے انہیں  پڑھ کر ہدایت حاصل کریں  اور یہ اس کے لئے گمراہی سے ہدایت ہے جو اس کے احکامات پر عمل کرے اور اس کے لئے رحمت ہے جو ا س پر ایمان لائے اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو یہ کتاب اس لئے عطا فرمائی تاکہ لوگ اس کے مَواعظ سے نصیحت حاصل کریں ۔(1)
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَۙ(۴۴) وَ لٰكِنَّاۤ اَنْشَاْنَا قُرُوْنًا فَتَطَاوَلَ عَلَیْهِمُ الْعُمُرُۚ-
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…البحر المحیط، القصص، تحت الآیۃ: ۴۳، ۷/۱۱۵، خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۴۳، ۳/۴۳۴، ملتقطاً۔