Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
283 - 608
اپنے اگلے باپ داداؤں  میں  ایسا نہ سنا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں  لے کر آئے تو (فرعونیوں  نے) کہا: یہ تو صرف ایک بناوٹی جادو ہے اور ہم نے اپنے اگلے باپ داداؤں  میں  یہ (بات کبھی) نہیں  سنی۔
{فَلَمَّا جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَا: پھر جب موسیٰ ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں  لے کر آئے۔} ارشاد فرمایاکہ جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فرعون اور اس کی قوم کے پاس ہماری روشن نشانیاں  لے کر آئے توان نشانیوں  کا مشاہدہ کرنے کے بعد ان لوگوں  نے کہا: یہ تو صرف ایک بناوٹی جادو ہے۔ان بدنصیبوں  نے معجزات کا انکار کر دیا اور ان کو جادو بتا دیا اور ان کی ا س بات کا مطلب یہ تھا کہ جس طرح جادو کی تمام اَقسام باطل ہوتی ہیں  اسی طرح (مَعَاذَ الله) یہ معجزات بھی ہیں  ۔فرعونیوں  نے مزید یہ کہاکہ جو دعوت آپ ہمیں  دے رہے ہیں  وہ ایسی نئی ہے کہ ہمارے آباؤ اَجداد میں  بھی ایسی نہیں  سنی گئی تھی ۔(1)
وَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ وَ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ-اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ(۳۷)
ترجمۂکنزالایمان: اور موسیٰ نے فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لایا اور جس کے لیے آخرت کاگھر ہوگا بیشک ظالم مراد کو نہیں  پہنچتے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور موسیٰ نے فرمایا: میرا رب خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لائے اور جس کے لیے آخرت کے گھر کا(اچھا)انجام ہوگا۔ بیشک ظالم کامیاب نہیں  ہوں  گے۔
{وَ قَالَ مُوْسٰى: اور موسیٰ نے فرمایا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان کے جواب میں  ارشاد فرمایا کہ میرا رب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۸۷۰، تفسیرطبری، القصص، تحت الآیۃ: ۳۶، ۱۰/۷۳، ملتقطاً۔