Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
279 - 608
طریقے سے دور کیا گیا ۔پھر ارشاد فرمایا کہ عصا اور روشن ہاتھ تیرے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں  کی طرف تمہاری رسالت کی دو بڑی دلیلیں  ہیں  ،بیشک وہ نافرمان لوگ ہیں  اور وہ ظلم و سرکشی کی حد پار کر چکے ہیں ۔(1)
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ(۳۳)وَ اَخِیْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّیْ لِسَانًا فَاَرْسِلْهُ مَعِیَ رِدْاً یُّصَدِّقُنِیْۤ٘-اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِ(۳۴)
ترجمۂکنزالایمان: عرض کی اے میرے رب میں  نے ان میں  ایک جان مار ڈالی ہے تو ڈرتا ہوں  کہ مجھے قتل کردیں ۔ اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا کہ میری تصدیق کرے مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں  گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: موسیٰ نے عرض کی: اے میرے رب!میں  نے ان میں  سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا تو مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے قتل کردیں  گے۔ اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان مجھ سے زیادہ صاف ہے تو اسے میری مدد کے لیے رسول بنا تاکہ وہ میری تصدیق کرے ، بیشک مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں  گے۔
{قَالَ رَبِّ: موسیٰ نے عرض کی: اے میرے رب!} جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عصا اور روشن نشانیوں  کے ساتھ فرعون اور ا س کی قوم کی طرف رسول بن کر جانے کا حکم ہوا تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، فرعونیوں  میں  سے ایک شخص میرے ہاتھ سے مارا گیا تھا، تو مجھے ڈر ہے کہ ا س کے بدلے میں  وہ مجھے قتل کردیں  گے۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۸۶۹، خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۳۲، ۳/۴۳۲، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۳۳۰، ملتقطاً۔
2…تفسیرکبیر، القصص، تحت الآیۃ: ۳۳، ۸/۵۹۶، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۳۳۰، ملتقطاً۔