Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
267 - 608
آپ کے بارے میں  مشورہ کررہے ہیں  کہ آپ کوقتل کردیں  تو آپ نکل جائیں ۔بیشک میں  آپ کے خیرخواہوں  میں  سے ہوں ۔
{وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى: اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑ تا ہواآیا۔} جب فرعون نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو قتل کر نے کا حکم جاری کر دیا اور فرعونی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تلاش میں  نکل پڑے تو یہ خبر سن کر شہر کے پرلے کنارے کی طرف سے قریبی راستے پر ایک شخص جسے اٰلِ فرعون کا مومن کہتے ہیں  ، دوڑ تا ہوا آیا اور ا س نے کہا: اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، بیشک فرعون کے درباروالے آپ کے بارے میں  مشورہ کررہے ہیں  کہ آپ کوقتل کردیں  تو آپ جلد از جلد شہر سے نکل جائیں ۔بیشک میں  آپ کے خیرخواہوں  میں  سے ہوں  اور یہ بات خیر خواہی اور مَصلحت اندیشی سے کہتا ہوں ۔(1)
فَخَرَ جَ مِنْهَا خَآىٕفًا یَّتَرَقَّبُ٘-قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠(۲۱)
ترجمۂکنزالایمان: تو اس شہر سے نکلا ڈرتا ہوا اس انتظار میں  کہ اب کیا ہوتا ہے عرض کی اے میرے رب مجھے ستم گاروں  سے بچالے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر موسیٰ شہر سے ڈرتے ہوئے انتظار کرتے ہوئے نکلے ۔موسیٰ نے عرض کی: اے میرے رب! مجھے ظالموں  سے نجات دیدے۔
{فَخَرَ جَ مِنْهَا خَآىٕفًا یَّتَرَقَّبُ٘: پھر شہر سے ڈرتے ہوئے انتظار کرتے ہوئے نکلے۔} جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کواس صورتحال کاعلم ہواتوآپ نے اس شہر سے ہجرت کرنے کاارادہ کرلیااور یہاں  سے مَدیَن کی طرف رختِ سفرباندھاکیونکہ مدین ایساعلاقہ تھاجوفرعون کی مملکت سے باہرتھااوراس کے علاوہ آبادبھی تھااورقریب بھی تھا۔
آیت ’’فَخَرَ جَ مِنْهَا خَآىٕفًا‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل:
	اس آیت سے چند مسئلے معلوم ہوئے ،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۳۲۸، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۸۶۵، ملتقطاً۔