ہوئی ۔ نیز حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام شروع سے ہی صالح،نیک، متقی، پرہیز گار تھے۔
آیت ’’ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل:
اس آیت ِمبارکہ سے دو مسئلے معلوم ہوئے ،
(1)… انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام ظہورِ نبوت اور کتاب ِالٰہی ملنے سے پہلے ہی متقی ، صالح اور الله تعالیٰ کے عبادت گزار ہوتے ہیں ۔ ہمارے حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر جب قرآن کی پہلی آیت اتری تو اس وقت آپ غارِحراء میں اِعتکاف اور الله تعالیٰ کی عبادت میں مشغول تھے۔
(2)… نیک اعمال کی برکت سے الله تعالیٰ کی طرف سے کامل علم ملتا ہے اور عالم کے عمل میں برکت ہوتی ہے۔ لہٰذا علماء کو چاہیے کہ وہ نیک اعمال بکثرت کیا کریں ۔
وَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا فَوَجَدَ فِیْهَا رَجُلَیْنِ یَقْتَتِلٰنِ ﱪ هٰذَا مِنْ شِیْعَتِهٖ وَ هٰذَا مِنْ عَدُوِّهٖۚ-فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِهٖ عَلَى الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّهٖۙ-فَوَكَزَهٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَیْهِ ﱪ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِیْنٌ(۱۵)
ترجمۂکنزالایمان: اور اس شہر میں داخل ہوا جس وقت شہر والے دوپہر کے خواب میں بے خبر تھے تو اس میں دو مرد لڑتے پائے ایک موسیٰ کے گروہ سے تھا اور دوسرا اس کے دشمنوں سے تو وہ جو اس کے گروہ سے تھا اس نے موسیٰ سے مدد مانگی اس پر جو اس کے دشمنوں سے تھا تو موسیٰ نے اس کے گھونسا مارا تو اس کا کام تما م کردیا کہا یہ کام شیطان کی طرف سے ہوا بیشک وہ دشمن ہے کھلا گمراہ کرنے والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور (ایک دن موسیٰ) شہروالوں کی (دوپہر کی) نیند کے وقت شہرمیں داخل ہوئے تو اس میں دو مردوں