Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
257 - 608
وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًاؕ-اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۰)
ترجمۂکنزالایمان: اور صبح کو موسیٰ کی ماں  کا دل بے صبر ہوگیا ضرو ر قریب تھا کہ وہ اس کا حال کھول دیتی اگر ہم نہ ڈھارس بندھاتے اس کے دل پر کہ اسے ہمارے وعدہ پر یقین رہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور صبح کے وقت موسیٰ کی ماں  کا دل بے قرار ہوگیا، بیشک قریب تھا کہ وہ اسے ظاہر کردیتی اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے کہ وہ (ہمارے وعدے پر) یقین رکھنے والوں  میں  سے رہے ۔
{وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا:  اور صبح کے وقت موسیٰ کی ماں  کا دل بے قرار ہوگیا۔} یعنی جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی والدہ نے سنا کہ ان کے فرزند فرعون کے ہاتھ میں  پہنچ گئے ہیں  تو یہ سن کر آپ کا دل بے قرار ہوگیا اور بیشک قریب تھا کہ وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ظاہر کردیتیں  اور ممتا کی محبت کے جوش میں  ہائے میرے بیٹا! ہائے میرے بیٹا! پکار اُٹھتیں  ۔ اگر ہم ا س بات کااِلہام کر کے اس کے دل کو مضبوط نہ کرتے کہ وہ ہمارے اس وعدے پر یقین رکھنے والوں  میں  سے رہے جو ہم کر چکے ہیں  کہ تیرے اس فرزند کو تیری طرف پھیر لائیں  گے تواس سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا راز ظاہر ہوجاتا۔(1)
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ٘-فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: اور (اس کی ماں  نے) اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۱۰، ۳/۴۲۵-۴۲۶، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۸۶۲-۸۶۳، ملتقطاً۔