Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
250 - 608
ترجمۂکنزُالعِرفان: الله کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
طٰسٓمّٓ(۱) تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: یہ آیتیں  ہیں  روشن کتاب کی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: طٰسٓمّٓ۔ یہ روشن کتاب کی آیتیں  ہیں  ۔
{ طٰسٓمّٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے ،اس کی مراد الله تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
{تِلْكَ اٰیٰتُ: یہ آیتیں  ہیں ۔} یعنی اس سورت کی آیتیں  اس روشن کتاب کی آیتیں  ہیں  جس میں  حلا ل و حرام کے احکام، حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کی صداقت ،پہلو ں  اور بعد والوں  کی خبروں  کا بیان ہے اور اس کتاب کی شان یہ ہے کہ وہ حق و باطل میں  فرق کر دیتی ہے ۔یہاں  روشن کتاب سے مراد قرآن مجید ہے یا اس سے لوحِ محفوظ مراد ہے ۔(1)
لوحِ محفوظ اور قرآن مجید کے روشن کتاب ہونے میں  فرق:
 	یاد رہے کہ لوحِ محفوظ کو بھی کتاب ِمُبین فرمایا جاتا ہے، اور قرآن کریم کو بھی،البتہ ان دونوں  میں  فرق یہ ہے کہ لوحِ محفوظ الله عَزَّوَجَلَّ کے خاص مقبول بندوں  پر ہی ظاہر ہے جبکہ قرآنِ کریم ہر مومن کے لئے ظاہر ہے اگرچہ اس کے اَسرار و رُموز کی معرفت بھی خاص بندوں  کے ساتھ خاص ہے۔ 
نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: ہم تم پر پڑھیں  موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں  کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیرکبیر، القصص، تحت الآیۃ: ۲، ۸/۵۷۷، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۲، ص۳۲۶، ملتقطاً۔