Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
249 - 608
مدین کی طرف ہجرت کرنے ،حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی صاحبزادی سے شادی ہونے اور اس کے بعد کے چند واقعات ذکر کئے گئے۔
(2)…کفارِ مکہ کے ا س اعتراض کا جواب دیاگیا کہ جیسے معجزات حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے پیش کئے تھے ویسے حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پیش کیوں نہیں  کئے ۔
(3)…پہلے تورات و انجیل پر اور پھر قرآن پاک پر ایمان لانے والوں  کی جزاء بیان کی گئی۔
(4)…سابقہ امتوں  پر آنے والے عذابات سے کفارِ مکہ کو ڈرایا گیا کہ اگر انہوں  نے اپنی رَوِش نہ چھوڑی تو ان پر بھی ویسا ہی عذاب آ سکتا ہے۔
(5)…قیامت کے دن مشرکین اور ان کے شریکوں  کا جو حال ہو گا وہ بیان کیا گیا۔
(6)…حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور قارون کا واقعہ بیان کیاگیا کہ اس نے کس طرح سرکشی کی اور اس کا کیسا دردناک انجام ہوا۔ان دونوں  واقعات میں  نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کی دلیل ہے کیونکہ جب یہ واقعات رونما ہوئے تو اس وقت آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہاں  پر موجود نہیں  تھے اور نہ ہی آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی شخص سے یہ واقعات سنے تھے۔
سورۂ نَمل کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ قصص کی اپنے سے ماقبل سورت ’’نمل‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ نمل اور سورۂ شعراء میں  بیان کئے گئے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعے میں  جو چیزیں  اِجمالی طور پر بیان کی گئیں  وہ سورۂ قصص میں  تفصیل کے ساتھ بیان ہوئی ہیں ۔(1)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: الله کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تناسق الدرر، سورۃ القصص، ص ۱۰۸۔