Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
243 - 608
ہے۔ نیز لَیل و نَہار کے اِنقلاب سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں  لوگوں  کی دُنْیَوی زندگی کا انتظام ہے ۔تو یہ عَبث نہیں  کیا گیا بلکہ اس زندگانی کے اعمال پر عذاب و ثواب کا تَرَتُّب مُقتَضائے حکمت ہے اور جب دنیا دارُالعمل ہے تو ضروری ہے کہ ایک دارِآخرت بھی ہو تاکہ وہاں  کی زندگانی میں  یہاں  کے اعمال کی جزا ملے۔(1)
{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ: اس میں  ان لوگوں  کیلئے ضرور نشانیاں  ہیں  جو ایمان رکھتے ہیں ۔} یعنی رات کو آرام کے لئے اور د ن کو کام کاج کے لئے بنانے میں  ان لوگوں  کیلئے ضرور الله تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں  ہیں  جو ایمان رکھتے ہیں ۔ دن اور رات کے بنانے میں  اگرچہ تمام مخلوق کے لئے نشانیاں  ہیں  لیکن یہاں  ایمان والوں  کا بطورِ خاص اس لئے ذکر فرمایا گیاکہ صرف ایمان والے ہی ان نشانیوں  سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔(2)
وَ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُؕ-وَ كُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِیْنَ(۸۷)
ترجمۂکنزالایمان: اور جس دن پھونکا جائے گا صُور تو گھبرائے جائیں  گے جتنے آسمانوں  میں  ہیں  اور جتنے زمین میں  ہیں  مگر جسے خدا چاہے اور سب اس کے حضور حاضر ہوئے عاجزی کرتے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جس دن صور میں  پھونکا جائے گا تو جو آسمانوں  میں  ہیں  اور جوزمین میں  ہیں سب گھبرا جائیں  گے مگر وہ جنہیں  الله چاہے اور سب اس کے حضور عاجزی کرتے حاضر ہوں  گے۔
{وَ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ ِ: اور جس دن صور میں  پھونکا جائے گا۔} یعنی جس دن الله تعالیٰ کی اجازت سے حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام صور میں  پھونکیں  گے تواس کی آواز سن کر زمین و آسمان کے تمام جاندار خوف زدہ ہو جائیں  گے اور اسی خوف کی وجہ سے مر جائیں  گے۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۳/۴۲۰، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۸۵۷، ملتقطاً۔
2… روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۶/۳۷۳، جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ص۳۲۴، تفسیر کبیر، النمل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۸/۵۷۳، ملتقطاً۔
3…تفسیر کبیر، النمل، تحت الآیۃ: ۸۷، ۸/۵۷۴، جمل، النمل، تحت الآیۃ: ۸۷، ۵/۴۷۷، ملتقطاً۔