Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
216 - 608
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب ویران پڑے ہیں ، بیشک اس میں  جاننے والوں  کیلئے (عبرت کی) نشانی ہے۔ اور ہم نے ان لوگوں  کو بچالیا جو ایمان لائے اور ڈرتے تھے۔
{فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ: تو یہ ان کے گھر ویران پڑے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ قومِ ثمودکی ہلاکت کے بعدان کے گھر ویران پڑے ہیں  اور اب ان گھروں  میں  اس قوم کا کوئی شخص بھی موجود نہیں  اور ان کا یہ انجام اللہ تعالٰی کے ساتھ شرک کر کے اور اس کے رسول کو جھٹلا کر اپنی جانوں  پر ظلم کرنے کی وجہ سے ہوا اور اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم نے آپ کے سامنے قومِ ثمود کاجو واقعہ بیان فرمایااس میں  ان لوگوں  کے لئے عبرت کی نشانی موجود ہے جو علم رکھتے ہیں ، لہٰذا اگر آپ کی قوم کے کفار آپ کو جھٹلانے سے باز نہ آئے تو ان کا انجام بھی قومِ ثمود جیسا ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ان کے حق میں  کسی طرح بہتر نہ ہوگا۔(1)
{وَ اَنْجَیْنَا: اور ہم نے بچالیا۔} یعنی جو لوگ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ایمان لائے اور وہ کفر وشرک اور گناہوں  سے بچتے اور حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نافرمانی کرنے سے ڈرتے تھے ہم نے ا نہیں  عذاب سے بچا لیا۔(2)
	تفاسیر میں  منقول ہے کہ اُن لوگوں  کی تعداد چار ہزار تھی اوران کی حقیقی تعداد اللہ تعالٰی ہی بہتر جانتا ہے۔
وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ(۵۴)
ترجمۂکنزالایمان: اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا بے حیائی پر آتے ہو اور تم سوجھ رہے ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور لوط کو یاد کروجب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم بے حیائی کا کام کرتے ہوحالانکہ تم دیکھ رہے ہو۔
{وَ لُوْطًا: اور لوط کو۔} یہاں  سے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ آیت میں  ذکر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیر طبری، النمل، تحت الآیۃ: ۵۲، ۹/۵۳۴، روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۵۲، ۶/۳۵۷-۳۵۸، ملتقطاً۔
2…مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۸۵۱، روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۵۳، ۶/۳۵۸، ملتقطاً۔