Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
215 - 608
خفیہ تدبیر سے غافل رہے۔ (1)اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی اپنے خاص بندوں  کا حافظ وناصر ہے اور انہیں  لوگوں  کے خفیہ شر سے بچا تا ہے۔
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْۙ-اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ(۵۱)
ترجمۂکنزالایمان: تو دیکھو کیسا انجام ہوا ان کے مکر کا ہم نے ہلاک کردیا انہیں  اور ان کی ساری قوم کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو دیکھو کہ ان کی سازش کاکیسا انجام ہوا ؟ہم نے انہیں  اور ان کی ساری قوم کوہلاک کردیا۔
{اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ: ہم نے انہیں  ہلاک کردیا۔} یعنی ہم نے ان نو شخصوں  کو ہلاک کر دیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰیعَنْہُمَا نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے اس رات حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مکان کی حفاظت کے لئے فرشتے بھیج دیئے۔ جب وہ نو شخص ہتھیار باندھ کر اور تلواریں  کھینچ کر حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دروازے پر آئے تو فرشتوں  نے انہیں  پتھر مارے۔ وہ پتھر ان لوگوں  کو لگتے تھے لیکن مارنے والے نظر نہ آتے تھے۔ اس طرح ان نو کو ہلاک کیا اور ان کے علاوہ ساری قوم کو اللہ تعالٰی نے ہَولناک آواز سے ہلاک کردیا۔(2)
	نوٹ: حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دروازے پر ان نوشخصوں  کے مرنے سے متعلق اور روایات بھی ہیں ۔
فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ(۵۲)وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ(۵۳)
ترجمۂکنزالایمان: تو یہ ہیں  ان کے گھر ڈھئے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا بیشک اس میں  نشانی ہے جاننے والوں  کے لیے۔ اور ہم نے ان کو بچالیا جو ایمان لائے اور ڈرتے تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳/ ۴۱۵۔
2…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳/ ۴۱۵۔