Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
214 - 608
مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ(۴۹)
ترجمۂکنزالایمان: آپس میں  اللہ کی قسمیں  کھا کر بولے ہم ضرور رات کو چھاپا ماریں  گے صا لح اور اس کے گھر والوں  پر پھر اس کے وارث سے کہیں  گے اس گھر والوں  کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: انہوں  نے آپس میں  اللہ کی قسمیں  کھا کر کہا:ہم رات کے وقت ضرورصا لح اور اس کے گھر والوں  پر چھاپا ماریں  گے پھر اس کے وارث سے کہیں  گے کہ اس گھر والوں  کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں ۔
{قَالُوْا: انہوں  نے کہا۔} جب ان لوگوں  نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اونٹنی کے پاؤں  کی رگیں  کاٹ دیں  تو حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے انہیں  اللہ تعالٰی کے عذاب کے بارے میں  بتایا اور اس عذاب کی علامت بھی بیان کر دی۔ اس کے بعد ان نو اَشخاص نے آپس میں  اللہ تعالٰی کی قسمیں  کھا کر کہا کہ ہم ضرور رات کے وقت چھاپا مار کر حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، اُن کی اولاد اور ا ن پر ایمان لانے والوں  کو قتل کردیں  گے، پھر ان کے اس وارث سے جسے ان کے خون کا بدلہ طلب کرنے کا حق ہوگا کہیں  گے کہ اس گھر والوں  کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے ا س لئے ہمیں  معلوم نہیں  کہ انہیں  کس نے قتل کیا ہے اور بیشک ہم اپنی بات میں سچے ہیں ۔(1)
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(۵۰)
ترجمۂکنزالایمان: او رانہوں  نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: او رانہوں  نے سازش کی اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔
{وَ مَكَرُوْا: او رانہوں  نے سازش کی۔} یعنی ان لوگوں  نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے گھر والوں  پر شب خون مارنے کی سازش تیار کی اور ہم نے ان کی سازش کی سزا یہ دی کہ ان کے عذاب میں  جلدی فرمائی اور وہ ہماری 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۴۹، ۶/۳۵۷، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۴۹، ص۸۵۰، ملتقطاً۔