Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
196 - 608
 کے اُمرااور وُزراء کا مجمع تھا۔ ہد ہد نے وہ مکتوب بلقیس کی گود میں  ڈال دیا۔ ملکہ بلقیس اس مکتوب کو دیکھ کر خوف سے لرز گئی اور پھر اس پر مہر دیکھ کر کہنے لگی: اے سردارو! مجھے ایک معزز خط مَوصول ہوا ہے۔ بلقیس نے اس خط کو عزت والا اس لئے کہا کہ اس پر مہر لگی ہوئی تھی، اس سے اس نے جانا کہ مکتوب بھیجنے والا جلیل القدربادشاہ ہے یا اس لئے عزت والا کہا کہ اس مکتوب کی ابتداء اللہ تعالٰی کے نامِ پاک سے تھی۔ پھر اس نے بتایا کہ وہ مکتوب کس کی طرف سے آیا ہے، چنانچہ اس نے کہا ’’بیشک وہ سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف سے ہے اورا س کا مضمون یہ ہے کہ اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والاہے۔ میرے حکم کی تعمیل کرو اور تکبر نہ کرو جیسا کہ بعض بادشاہ کیا کرتے ہیں  اور میرے پاس فرماں  بردارانہ شان سے حاضر ہوجاؤ۔(1)
قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْۚ-مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ(۳۲)قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ ﳔ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ(۳۳)
ترجمۂکنزالایمان: بولی اے سردارو میرے اس معاملہ میں  مجھے رائے دو میں  کسی معاملہ میں  کوئی قطعی فیصلہ نہیں  کرتی جب تک تم میرے پاس حاضر نہ ہو۔وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں  اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: ملکہ نے کہا:اے سردارو!میرے اس معاملے میں  مجھے رائے دو میں  کسی معاملے میں  کوئی قطعی فیصلہ نہیں  کرتی جب تک تم میرے پاس موجود نہ ہو۔انہوں  نے کہا: ہم قوت والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں  اور اختیار توتمہارے ہی پاس ہے تو تم غور کرلو کہ تم کیا حکم دیتی ہو؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۲۷-۳۱، ۳/۴۰۹، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۲۷-۳۱، ص۸۴۴-۸۴۵، جلالین، النمل، تحت الآیۃ:۲۷-۳۱، ص۳۱۹، ملتقطاً۔