Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
181 - 608
النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَاؕ-وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(۸)یٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ(۹) وَ اَلْقِ عَصَاكَؕ-فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْؕ-یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ- اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَۗۖ(۱۰) اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۱)وَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُ جْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ- فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهٖؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ(۱۲)
ترجمۂکنزالایمان: جب کہ موسیٰ نے اپنی گھر والی سے کہا مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے عنقریب میں  تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاتا ہوں  یا اس میں  سے کوئی چمکتی چنگاری لاؤں  گا کہ تم تاپو۔ پھر جب آگ کے پاس آیا ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں  ہے یعنی موسیٰ اور جو اس کے آس پاس ہیں  یعنی فرشتے اور پاکی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہاں  کا۔اے موسیٰ بات یہ ہے کہ میں  ہی ہوں  اللہ عزت والا حکمت والا۔اور اپنا عصا ڈال دے پھر موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا ہم نے فرمایا اے موسیٰ ڈر نہیں  بیشک میرے حضور رسولوں  کو خوف نہیں  ہوتا۔ہاں  جو کوئی ز یادتی کرے پھر برائی کے بعد بھلائی سے بدلے تو بیشک میں  بخشنے والا مہربان ہوں ۔ اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں  ڈال نکلے گا سفید چمکتا بے عیب نو نشانیوں  میں  فرعون اور اس کی قوم کی طرف بیشک وہ بے حکم لوگ ہیں ۔