نے ارشاد فرمایا: ’’شعر ایک کلام ہے،اچھے اشعار اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار برے کلام کی طرح ہیں ۔(1)
اورحضرت عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُا فرماتی ہیں ’’ بعض اشعار اچھے ہوتے ہیں اور بعض برے ہوتے ہیں ، اچھے اشعار کو لے لو اور برے اشعار کو چھوڑ دو۔(2)
حضرت اُبی بن کعب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور انور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’بعض شعر حکمت ہوتے ہیں ۔‘‘(3)
رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مجلس مبارک میں بھی شعر پڑھے جاتے تھے جیساکہ ترمذی شریف میں حضرت جابر بن سمرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے۔(4)
اورامام شعبی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا شعر کہتے تھے اورحضرت علی کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ان دونوں سے زیادہ شعر فرمانے والے تھے۔(5)
{وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا: اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا۔} یعنی صالحین کیلئے شاعری اللہ تعالٰی کو کثرت سے یاد کرنے اور تلاوتِ قرآن کرنے سے غفلت کا سبب نہ بن سکی بلکہ ان لوگوں نے جب شعر کہے بھی تو ان میں اللہ تعالٰی کی حمد و ثناء اور اس کی توحید بیان کی۔ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعت، صحابۂ کرام اور امت کے نیک لوگوں کی تعریف بیان کی اور اپنے اشعار میں حکمت، وعظ و نصیحت اور زہد و اَدب پر مشتمل باتیں ذکر کیں ۔(6)
ایسی شاعری کی اردو میں بہترین مثال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا لکھا ہواکلام بنام ’’حدائقِ بخشش‘‘ ہے، جس میں آپ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اچھی شاعری کے تمام پہلو انتہائی احسن انداز میں بیان کئے ہیں۔ اس کلام کا مطالعہ کرنا بھی دل میں اللہ تعالٰی اور اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا عشق، صحابہ ٔ کرام رَضِیَ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الکبری للبیہقی،کتاب الحج،باب لایضیق علی واحد منہما ان یتکلّم بما لا یأثم فیہ۔۔۔ الخ، ۵/۱۱۰، الحدیث: ۹۱۸۱۔
2…ادب المفرد، باب الشعر حسن کحسن الکلام ومنہ قبیح، ص۲۳۵، الحدیث: ۸۹۰۔
3…بخاری، کتاب الادب، باب ما یجوز من الشعر والرجز۔۔۔ الخ،۲/۱۳۹، الحدیث: ۶۱۴۵۔
4…ترمذی، کتاب الادب، باب ما جاء فی انشاد الشعر، ۴/۳۸۶، الحدیث: ۲۸۵۹۔
5…خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۲۷، ۳/۴۰۰۔
6…مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۲۷، ص۸۳۵-۸۳۶۔