Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
155 - 608
 پہنچی، ہوا بند ہوئی اور سات دن گرمی کے عذاب میں  گرفتار رہے۔ تہ خانوں  میں  جاتے وہاں  اور زیادہ گرمی پاتے۔ اس کے بعد ایک بادل آیا سب اس کے نیچے آکے جمع ہوگئے تو اس سے آگ برسی اور سب جل گئے۔(1)
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۹۰)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠(۱۹۱)
ترجمۂکنزالایمان: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے اور ان میں  بہت مسلمان نہ تھے۔اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مسلمان نہ تھے۔ اور بیشک تمہارار ب ہی غلبے والا، مہربان ہے۔
{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً:  بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے۔} یعنی حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور جنگل والوں  کا جو یہ واقعہ بیان کیاگیا اس میں  عقلمندوں  کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے اور ان جنگل والوں  کے اکثر لوگ مسلمان نہ تھے۔(2)
{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تمہارار ب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی غالب اور ہر ممکن چیز پر قادر ہے اور اس کی ایک دلیل انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دشمنوں  کے خلاف ان کی مدد فرمانا ہے اور بے شک آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی لوگوں  کو مہلت دے کر مہربانی فرمانے والاہے۔(3)
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ(۱۹۲)
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک یہ قرآن ربُّ العالَمین کا اتارا ہوا ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۸۹، ص۸۳۰۔
2…روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۰، ۶/۳۰۴-۳۰۵۔
3…روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۱، ۶/۳۰۵۔