Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
140 - 608
 میں  سے گھر تراشتے ہو اور ان گھروں  کو بنانے سے تمہارا مقصد رہائش اختیار کرنا نہیں  بلکہ صرف اپنی مہارت پر غرور کرنا ہے تو تم اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرو اور میری اطاعت کرتے ہوئے وہ اعمال کرو جن کا تمہیں  دنیا اور آخرت میں  فائدہ ہو اور حد سے بڑھنے والوں  کے کہنے پر نہ چلو۔حضرت عبداللہ بن عباس  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ مُسْرِفِیۡنَ سے مراد مشرکین ہیں ۔بعض مفسرین نے کہا کہ مُسْرِفِیۡنَ سے مراد وہ نو شخص ہیں  جنہوں  نے اونٹنی کو قتل کیا تھا۔(1)
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(۱۵۲)
ترجمۂکنزالایمان: وہ جو زمین میں  فساد پھیلاتے ہیں  اور بناؤ نہیں  کرتے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہ جو زمین میں  فساد پھیلاتے ہیں  اور اصلاح نہیں  کرتے۔
{یُفْسِدُوْنَ: فساد پھیلاتے ہیں ۔} یعنی حد سے بڑھنے والے وہ ہیں  جو کفر، ظلم اور گناہوں  کے ساتھ زمین میں  فساد پھیلاتے ہیں  اورایمان لا کر، عدل قائم کرکے اور اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہو کر اصلاح نہیں  کرتے۔ اس کامعنی یہ ہے کہ بعض فساد پھیلانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں  کہ کچھ فساد بھی کرتے ہیں  اوران میں  کچھ نیکی بھی ہوتی ہے،لیکن یہ ایسے نہیں  بلکہ ان کا فساد مضبوط ہے جس میں  کسی طرح نیکی کا شائبہ تک نہیں ۔(2)
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ(۱۵۳) مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ-فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۵۴)
ترجمۂکنزالایمان: بولے تم پر تو جادو ہوا ہے۔  تم تو ہمیں  جیسے آدمی ہو تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابن کثیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۹-۱۵۱، ۶/۱۴۰، خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۹-۱۵۱، ۳/۳۹۳، ملتقطاً۔
2…خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲، ۳/۳۹۳،  مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲،ص۸۲۷، ملتقطاً۔