Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
95 - 695
گے اور اس دن اس طرح فیصلہ کر دیا جائے گا کہ جنتیوں کو جنت میں اور دوزخیوں کو دوزخ میں پہنچا کر موت کو بھی ذبح کردیا جائے گا کہ اب ہر شخص ہمیشہ کیلئے اپنی جگہ رہے اور کسی کو موت نہ آئے، انہیں ایسا سخت دن درپیش ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس دن کے لئے کچھ فکر نہیں کرتے اور نہ ہی اس دن کومانتے ہیں۔(1)
	قیامت کے دن کی اس کیفیت کے بارے میں حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’(جب اہلِ جنت ،جنت میں داخل ہو جائیںگے اور دوزخی دوزخ میں رہ جائیں گے تو) موت کوایک سرمئی مینڈھے کی شکل میں لایاجائے گا، اسے جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے گا، پھر ایک منادی ندا کرے گا : اے اہلِ جنت! پس وہ گردن اٹھا کر دیکھیں گے تو ان سے کہا جائے گا: کیاتم اسے جانتے ہو؟ وہ کہیں گے: ہاں! جانتے ہیں، یہ تو موت ہے (کیونکہ سب اسے مرتے وقت دیکھ چکے ہوں گے) پھر کہا جائے گا: اے دوزخیو! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ جھانک کر دیکھیں گے اور کہیں گے :ہاں، یہ موت ہے۔ پھر موت (کے مینڈھے) کوذبح کرنے کا حکم دیا جائے گا (اور اسے ذبح کر کے) کہا جائے گا: اے اہلِ جنت! تمہیں ہمیشہ جنت میں رہنا ہے اور (اس میں کسی کے لئے) موت نہیں ہوگی ۔ اے اہلِ جہنم!تم نے دوزخ میں ہمیشہ رہنا ہے اور اب تمہیں موت نہیں آئے گی۔ پھر آپ صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’وَ اَنۡذِرْہُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ ۘ وَ ہُمْ فِیۡ غَفْلَۃٍ وَّ ہُمْ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ‘‘
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور انہیں پچھتاوے کے دن سے ڈراؤ جب فیصلہ کردیا جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اورنہیں مانتے۔‘‘
اور ہاتھ سے دنیا کی طرف اشارہ فرمایا (کہ دنیا کا شیدائی غفلت میں ہے)۔(2)
اُخروی تیاری کی ترغیب:
	اس آیت میں قیامت کے دن کے بارے میں ارشاد ہوا کہ وہ ایسا دن ہے جس میں لوگ حسرت کریں گے اور پچھتائیں گے اور لوگوں کا حال بیان ہو اکہ وہ اس دن کی تیاری سے غافل ہیں اور اس دن کو ماننے پر تیار نہیں ،ان کے بارے میں ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے : 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۳۹، ۵/۳۳۵، مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۶۷۴، ملتقطاً۔
2…مسلم، کتاب الجنّۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا، باب النار یدخلہا الجبارون۔۔۔ الخ، ص۱۵۲۶، الحدیث: ۴۰(۲۸۴۹)۔