Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
78 - 695
وقت حاملہ ہوگئیں۔(1)
فَحَمَلَتْہُ فَانۡتَبَذَتْ بِہٖ مَکَانًا قَصِیًّا ﴿۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اب مریم نے اسے پیٹ میں لیا پھر اسے لیے ہوئے ایک دور جگہ چلی گئی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر مریم حاملہ ہوگئیں تواسے لے کر ایک دور کی جگہ چلی گئی۔
{فَحَمَلَتْہُ فَانۡتَبَذَتْ بِہٖ مَکَانًا قَصِیًّا:پھر مریم حاملہ ہوگئیں تواسے لے کر ایک دور کی جگہ چلی گئی۔} جب حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کوحمل کے آثار ظاہر ہوئے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکو اِلہام کیا کہ وہ اپنی قوم سے علیحدہ چلی جائیں ،اس لئے وہ بیتُ اللّحم میں چلی گئیں۔ 
یوسف نجار کے سوال کا جواب:
	منقول ہے کہ سب سے پہلے جس شخص کو حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے حمل کا علم ہواوہ ان کا چچا زاد بھائی یوسف نجار تھا جو مسجد بیت المقدس کا خادم تھا اور بہت بڑا عابد شخص تھا ۔ اس کو جب معلوم ہوا کہ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا حاملہ ہیں تواسے نہایت حیرت ہوئی ۔ وہ جب چاہتا کہ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا پر تہمت لگائے تو اُن کی عبادت و تقویٰ، ان کا ہر وقت کا حاضر رہنا اور کسی وقت غائب نہ ہونا یاد کرکے خاموش ہوجاتا تھا اور جب حمل کا خیال کرتا تو اُن کو بَری سمجھنا مشکل معلوم ہوتا ۔ بالآخر اُس نے حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے کہا کہ میرے دِل میں ایک بات آئی ہے ہر چند چاہتا ہوں کہ زبان پر نہ لاؤں مگر اب صبر نہیں ہوتا ہے ، آپ اجازت دیجئے کہ میں کہہ گزروں تاکہ میرے دل کی پریشانی رفع ہو۔ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے کہا کہ اچھی بات کہو۔ تو اُس نے کہا کہ اے مریم! رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا، مجھے بتاؤ کہ کیا کھیتی بغیر بیج کے اور درخت بغیر بارش کے اور بچہ بغیر باپ کے ہوسکتا ہے؟ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے فرمایا کہ ہاں، کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے جو سب سے پہلے کھیتی پیدا کی وہ بغیربیج ہی کے پیدا کی اور درخت اپنی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۳/۲۳۱، مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۶۷۰، روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۲۱، ۵/۳۲۳، ملتقطاً۔