Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
77 - 695
ہے وہ مجھ میں پایا نہیں جا رہا کیونکہ نہ تو میرا کسی سے نکاح ہوا ہے اور نہ ہی میں بدکار عورت ہوں تو پھر میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہو گا؟ یاد رہے کہ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکی یہ حیرانی اس وجہ سے نہ تھی کہ آپ اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت سے یہ کام بعید سمجھتی تھیں بلکہ آپ اس لئے حیران ہوئی تھیں کہ باپ کے بغیر اولاد کا ہونا خلافِ عادت تھا اور عادت کے برخلاف کام ہونے پر حیرت زدہ ہو جانا ایک فِطرتی امر ہے۔
قَالَ کَذٰلِکِ ۚ قَالَ رَبُّکِ ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌ ۚ وَ لِنَجْعَلَہٗۤ اٰیَۃً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَۃً مِّنَّا ۚ وَکَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا ﴿۲۱﴾ترجمۂکنزالایمان: کہا یونہی ہے تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ مجھے آسان ہے اور اس لیے کہ ہم اسے لوگوں کے واسطے نشانی کریں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ٹھہرچکا ہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: جبرئیل نے کہا : ایسا ہی ہے۔ تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کیلئے نشانی بنادیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت (بنادیں) اور یہ ایسا کام ہے جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ 
{قَالَ کَذٰلِکِ:جبرئیل نے کہا : ایسا ہی ہے۔} حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے جواب دیا: اے مریم! رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا، اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی یہی ہے کہ وہ آپ کو کسی مرد کے چھوئے بغیر ہی لڑکا عطا فرمائے اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے رب عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا ہے کہ آپ کو بغیر باپ کے بیٹا دینا میرے اوپر بہت آسان ہے، کیونکہ میں اَسباب اور واسطوں کا    محتاج نہیں ہوں اور آپ کو اس طرح بیٹا دینے میں ایک حکمت یہ ہے کہ ہم اسے لوگوں کیلئے نشانی اور اپنی قدرت کی بُرہان بنا دیں اور اُن لوگوں کے لئے اپنی طرف سے ایک رحمت بنا دیں جو اِس کے دین کی پیروی کریں اور اِس پر ایمان لائیں اور یہ ایسا کام ہے جس کا اللّٰہ تعالیٰ کے علم میں فیصلہ ہوچکا ہے جو کہ اب نہ رد ہو سکتا ہے اور نہ بدل سکتا ہے ۔ جب حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کو اطمینان ہوگیا اور ان کی پریشانی جاتی رہی تو حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام نے ان کے گریبان میں،، یا،، آستین میں ،، یا،، دامن میں،، یا،، منہ میں دم کیا اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت سے اسی