Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
70 - 695
(2)…حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ،سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’ صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بندے کے دوسروں کو معاف کردینے کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ فرما دیتا ہے اور جو شخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے بلندی عطا فرماتا ہے ۔(1)
(3)… حضرت رَکْب مصری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے، حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’خوشخبری ہے اس کے لئے جوعیب نہ ہونے کے باوجود تواضع اختیار کرے ،اورمسکینی کے بغیر خود کوذلیل سمجھے ،اور اپنا جمع کیا ہوا مال نیک کاموں میں خرچ کرے ، اور بے سروسامان اور مسکین لوگوں پررحم کرے اور علم وحکمت والے لوگوں سے میل جول رکھے ، اور خوش بختی ہے اس کے لئے جس کی کمائی پاکیزہ ہو، باطن اچھا ہو، ظاہر بزرگی والا ہو اور جو لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے ،اور سعادت مندی ہے اس کے لئے جواپنے علم پرعمل کرے ، اپنی ضرورت سے زائد مال کوراہِ خدا میں خرچ کرے اور فضول گوئی سے رک جائے۔(2)اللّٰہ تعالیٰ ہمیں تکبر سے بچنے اور عاجزی و انکساری اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔(3)
وَسَلٰمٌ عَلَیۡہِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوۡتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا ﴿٪۱۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور سلامتی ہے اس پر جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرے گا اورجس دن زندہ اٹھایا جائے گا ۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اس پر سلامتی ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ فوت ہوگا اورجس دن وہ زندہ اٹھایا جائے گا۔
{وَسَلٰمٌ عَلَیۡہِ:اور اس پر سلامتی ہے ۔} یعنی جس دن حضرت یحیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پیدا ہوئے اس دن ان کے لئے شیطان سے امان ہے کہ وہ عام بچوں کی طرح آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکونہ چھوئے گا اور جس دن آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام وفات پائیں گے اس دن ان کے لئے عذابِ قبرسے امان ہے اور جس دن آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو زندہ اٹھایا جائے گا اس دن ان کے لئے قیامت کی سختی سے امان ہے ۔ اس آیت کی تفسیر میں ایک قول یہ بھی ہے کہ پیدا ہونے، وفات پانے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب استحباب العفو والتواضع، ص۱۳۹۷، الحدیث: ۶۹(۲۵۸۸)۔
2…معجم الکبیر، باب الرائ، رکب المصری، ۵/۷۱، الحدیث: ۴۶۱۶۔
3…تکبر سے بچنے اور عاجزی کے فضائل اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب ’’تکبر‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔