Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
57 - 695
(3)… پہلے جو دعا قبول ہو چکی اسے دوبارہ دعا کرتے وقت اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وسیلہ بنایا جائے۔
(4)… انبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان سے دعائیں کرائی جاتی ہیں، یونہی اولیاءِ کرام رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰیعَلَیْہِمْسے بھی اسی لئے دعا کرنے کا عرض کیا جاتا ہے کہ ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
وَ اِنِّیۡ خِفْتُ الْمَوٰلِیَ مِنۡ وَّ رَآءِیۡ وَکَانَتِ امْرَاَتِیۡ عَاقِرًا فَہَبْ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ وَلِیًّا ۙ﴿۵﴾ یَّرِثُنِیۡ وَیَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوۡبَ ٭ۖ وَ اجْعَلْہُ رَبِّ رَضِیًّا ﴿۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور مجھے اپنے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے اور میری عورت بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے کوئی ایسا دے ڈال جو میرا کام اٹھالے۔وہ میرا جانشین ہو اور اولادِ یعقوب کا وارث ہو اور اے میرے رب اسے پسندیدہ کر۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک مجھے اپنے بعد اپنے رشتے داروں کا ڈر ہے اور میری بیوی بانجھ ہے، تو مجھے اپنے پاس سے کوئی ایسا وارث عطا فرمادے ۔جو میرا جانشین ہو اور یعقوب کی اولاد کا وارث ہو اور اے میرے رب! اسے پسندیدہ بنادے۔ 
{وَ اِنِّیۡ خِفْتُ الْمَوٰلِیَ مِنۡ وَّ رَآءِیۡ:اور بیشک میں اپنے بعد اپنے رشتے داروں سے ڈرتا ہوں۔} رشتہ داروں سے مراد چچازاد بھائی ہیں اور ڈر کی وجہ یہ تھی کہ وہ بنی اسرائیل کے شریر لوگ تھے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوخوف تھا کہیں میری وفات کے بعد یہ لوگ دین میں تبدیلی نہ کردیں اور صحیح طور پر دین کی خدمت نہ کریں، اس وجہ سے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اپنے بعد کے لئے اپنی پشت سے نیک بیٹے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ دین کو زندہ رکھنے کے معاملے میں ان کی پیروی کرے ، چنانچہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یوں عرض کی: اے میرے رب ! عَزَّوَجَلَّ، بیشک مجھے اپنے بعد اپنے رشتے داروں کی طرف سے دین میں تبدیلی کر دینے کا ڈر ہے اور میری بیوی بانجھ ہے جس سے اولاد نہیں ہو سکتی، تو مجھے اپنے