Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
55 - 695
	اور حضرت علامہ مولانا نقی علی خاں رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِدعا کے آداب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ’’دعا نرم و پَست آواز سے ہو کہ اللّٰہ تعالیٰ سمیع و قریب ہے، جس طرح چِلانے سے سنتا ہے اسی طرح آہستہ (آواز بھی سنتا ہے) اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’ بلکہ وہ اسے بھی سنتا ہے جو ہنوز (یعنی ابھی) زبان تک اصلاً نہ آیا یعنی دلوں کا ارادہ، نیت، خطرہ کہ جیسے اس کا علم تمام موجودات و معدومات کو محیط (یعنی گھیرے ہوئے) ہے یونہی اس کے سَمع و بَصر جمیع موجودات کو عام و شامل ہیں، اپنی ذات و صفات اور دلوں کے ارادات و خطرات اور تمام اَعیان و اَعراضِ کائنات ہر شئے کو دیکھتا بھی ہے اور سنتا بھی، نہ اس کا دیکھنا رنگ و ضَوء (یعنی روشنی) سے خاص نہ اس کا سننا آواز کے ساتھ مخصوص۔(1)
	مشورہـ:دعا کے فضائل و آداب اور اس سے متعلق دیگر معلومات حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد حضرت علامہ نقی علی خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شاندار کتاب’’فضائل دعا‘‘(2)اور راقم کی کتاب’’ فیضانِ دعا‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
	نوٹ: حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دعا مانگنے سے متعلق انتہائی ایمان افروز کلام سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 37 اور 38 کے تحت مذکور تفسیر میں ملاحظہ فرمائیں ۔
قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ وَہَنَ الْعَظْمُ مِنِّیۡ وَ اشْتَعَلَ الرَّاۡسُ شَیۡبًا وَّ لَمْ اَکُنۡۢ بِدُعَآئِکَ رَبِّ شَقِیًّا ﴿۴﴾
ترجمۂکنزالایمان: عرض کی اے میرے رب میری ہڈی کمزور ہوگئی اور سر سے بڑھاپے کا بھبھوکا پھوٹا  اور اے میرے رب میں تجھے پکار کر کبھی نامراد نہ رہا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: عرض کی: اے میرے رب ! بیشک میری ہڈی کمزور ہوگئی اور سرنے بڑھاپے کا شعلہ چمکا دیا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1…فضائل دعا، فصل دوم آدابِ دعا واسبابِ اجابت میں، ص ۷۶-۷۷۔
2…یہ تسہیل و تخریج کے ساتھ مکتبۃ المدینہ نے بھی شائع کی ہے،وہاں سے خرید کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔