Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
52 - 695
شر شیاطین کے ساتھ ہو گا اور انہیں جہنم کے آس پاس گھٹنوں کے بل گرا کر حاضر کیا جائے گا۔
(11) …مسلمانوں سے قرآن پاک سنتے وقت مشرکین کا مَوقف بیان کیا گیا اور سابقہ امتوں کی سرکشی اور ایمان قبول کرنے سے تکبر کرنے کی وجہ سے ان پر عذاب نازل ہو نے کا ذکر کر کے ان مشرکین کو ڈرایا گیا ہے نیز یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ظالموں کو مہلت دیتا ہے اور اہلِ ایمان کی ہدایت کو زیادہ کرتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ اولاد سے پاک ہے اور جنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کی انہیں عذاب سے ڈرایا گیاہے۔
(12) …یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ قیامت کے دن ایمان والوں کوجنت میں داخل کرے گا اور کا فروں کو جہنم کی طرف ہانک دے گا۔
 سورۂ کہف کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ مریم کی اپنے سے ماقبل سورت ’’کہف‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ جس طرح سورۂ کہف میں انتہائی عجیب غریب واقعات ذکر کئے گئے جیسے اصحابِ کہف کاواقعہ، حضرت موسیٰ اور حضرت خضر عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ اور حضرت ذوالقر نینرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰیعَنْہُ کا واقعہ ،اسی طرح سورۂ مریم میں بھی عجیب و غریب واقعات ذکر کئے گئے کہ حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے ہاں بڑھاپے میں اور ان کی زوجہ محترمہ کے بانجھ ہونے کے باوجود حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت ہوئی اور حضرت عیسیٰعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بغیر والد کے ولادت ہوئی۔(1)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾
ترجمۂکنزالایمان:اللّٰہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان نہایت رحم والا ۔
ترجمۂکنزالعرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے۔
کٓہٰیٰعٓصٓ ۟﴿ۚ۱﴾ ذِکْرُ رَحْمَتِ رَبِّکَ عَبْدَہٗ زَکَرِیَّا ۖ﴿ۚ۲﴾
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تناسق الدرر، سورۃ مریم، ص۱۰۱۔