کے ملاپ پر ہی موقوف نہیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ چاہے تو مرد وعورت کے ملاپ کے بغیر بھی انسان پیدا کر سکتا ہے اور خالق ِحقیقی اللّٰہ تعالیٰ ہی ہے۔
(3) …حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت کے وقت حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکو دی جانے والی تسلی اور ان پر کئے جانے والے انعامات ذکر کئے گئے۔
(4) …یہ بیان کیا گیا کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت کی وجہ سے حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہانے کس طرح لوگوں کے طعن و تشنیع اور ملامت کا سامنا کیا اور کس طرح حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جھولے میں اپنی والدہ کی پاکدامنی بیان کی اور اپنی نبوت کا اعلان فرمایا۔
(5) … حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت سے یہودیوں اور عیسائیوں میں اختلاف پڑنے کا ذکر ہے۔
(6) … حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اپنے عرفی باپ آزر سے بتوں کی پوجا کے بارے میں ہونے والی بحث بیان کی گئی اور آپ کی زوجہ محترمہ حضرت سارہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکے بانجھ ہونے کے باوجود ان کے ہاں دو بیٹوں حضرت اسحق اور حضرت یعقوب عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت اور انہیں نبوت ملنے کا ذکر کیا گیا۔
(7)…طُور پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی اللّٰہ تعالیٰ سے مناجات کرنے اور ان کے بھائی حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو نبوت ملنے کا واقعہ بیا ن کیا گیا۔
(8) …حضرت اسماعیل کا ذکر کیا گیا کہ وہ وعدے کے سچے تھے اور وہ اپنے گھر والوں کو اور اپنی قوم جُرہَم کو نماز اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم دیتے تھے۔ حضرت ادریس عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ بیان کیا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں سے ان انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر انعام فرمایا اور انہیں لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا۔
(9) … نیک لوگوں کے بعد آنے والوں کا اپنی نمازیں ضائع کرنے اور اپنی باطل خواہشوں کی پیروی کرنے کا ذکر ہے اور جن لوگوں نے توبہ کی، ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے ساتھ جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اور یہ بیان کیاگیا ہے کہ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے ہی وحی لے کر نازل ہوتے ہیں۔
(10) …مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والے مشرکین کا ذکر کیا گیا اور انہیں خبر دی گئی کہ ان کا