Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
50 - 695
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام لے کر آئے یہ ایک ہی طاق سے نکلے ہیں اور کفار کے نمائندوں سے کہا: تم لوگ یہاں سے چلے جاؤ ،خدا کی قسم ! میں کبھی بھی انہیں تمہارے حوالے نہیں کروں گا۔(1)
(2)…حضرت ابو مریم غسانی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں، میں نے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آج رات میرے ہاں لڑکی کی ولادت ہوئی ہے۔ حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’آج رات مجھ پر سورۂ مریم نازل کی گئی ،تم ا س کانام مریم رکھ دو۔ چنانچہ اس لڑکی کا نام مریم رکھ دیا گیا۔(2)
سورۂ مریم کے مَضامین:
	 سورۂ مریم کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں انبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات کے ضمن میں اللّٰہ تعالیٰ کے وجود ،اس کے واحد و یکتا ہونے، اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور قیامت کے دن مخلوق کے دوبارہ زندہ ہونے اور اعمال کی جزاء و سزا ملنے کوثابت کیا گیا ہے۔ اور اس سورت میں یہ مضامین اور واقعات بیان کئے گئے ہیں:
(1) … حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے فرزند حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت کا واقعہ بیان کیا گیا اور یہ واقعہ اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کی بہت بڑی دلیل ہے، کیونکہ حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت اس وقت ہوئی جبکہ آپ کے والد حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کافی زیادہ عمر کو پہنچ چکے تھے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ بانجھ تھیں اور ایسی صورتِ حال میں عادت کے برخلاف حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی ولادت ہونا ا س بات کی دلیل ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔نیز حضرت زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی نیک بیٹے کی مانگی ہوئی دعا مقبول ہونے اور حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو بچپن میں ہی منصبِ نبوت سے سرفراز کئے جانے کا ذکر ہے۔
(2) …اس کے بعد حضرت عیسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کا واقعہ بیان کیا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے فطری طریقے سے جداگانہ طریقے سے اپنی نیک بندی حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے اپنے بندے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بغیرباپ کے پیدا کر دیا، اور یہ واقعہ اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم قدرت کی دوسری بڑی دلیل ہے کہ انسان کو پیدا کرنا مرد اور عورت
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1…مسند امام احمد، حدیث جعفر بن ابی طالب وہو حدیث الہجرۃ، ۱/۴۳۱، الحدیث:۱۷۴۰، ملخصاً۔
2…معجم کبیر، من یکنی ابا مریم، ابو مریم الغسانی۔۔۔ الخ، ۲۲/۳۳۲ الحدیث: ۸۳۴۔