Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
476 - 695
تمہیں وہ چیز بتادوں جو تمہیں اُس غیظ اور ناگواری سے بھی زیادہ ناپسند ہے جو قرآنِ پاک سن کر تم میں پیدا ہوتی ہے۔؟ وہ جہنم کی آگ ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے کافروں سے اس کا وعدہ کیا ہے اور وہ کیا ہی بری پلٹنے کی جگہ ہے۔(1)
دل کا آئینہ اور مومن کی علامت:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ چہر ہ دل کا آئینہ ہے کیونکہ دل کے آثار چہر ے پر نمودار ہوتے ہیں۔نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی حمد اور حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعت شریف سن کر چہرے پرخوشی کے آثار نمودار ہونا مومن ہونے کی علامت ہے اور حمد و نعت سن کر منہ بگاڑنا کفار کا طریقہ ہے۔
جنت اور جہنم کی طرف لے جانے والے اعمال:
	یاد رہے کہ تو حید و رسالت کا اقرارکرنا افضل ترین نعمت اور اعلیٰ ترین عمل ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بندے کو ابدی سعادت حاصل ہو گی اور بندہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ا س کی رحمت سے جنت کی عمدہ ترین نعمتوں سے لطف اندوز ہو گا جبکہ توحید و رسالت کا انکار کرنا اور کفر و شرک کا اِرتکاب کرنا ایسے بد ترین اعمال ہیں کہ ان کی وجہ سے بندہ ہمیشہ کے لئے بد بخت بن جاتا ہے اوراسے جہنم کے انتہائی درد ناک عذابات میں مبتلا ہو نا پڑے گا،لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ ان تمام اَقوال،اَفعال اوراَعمال سے بچے جو کفر و شرک اور توحید و رسالت کے انکار کی طرف لے جاتے ہیں اور اسے چاہئے کہ توحید و رسالت کا اقرار کرنے والوں کی صحبت اختیار کرے،اللّٰہ تعالیٰ کے نیک بندوں سے محبت کرے، اسلام کے دئیے ہوئے احکامات پر عمل کرے اور منع کردہ کاموں سے بچے، نیز گمراہوں اور بد مذہبوں کی صحبت سے دور بھاگے اور انہیں خود سے دور رکھے اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ان سے بغض رکھے۔
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ لَنۡ یَّخْلُقُوۡا ذُبَابًا وَّ لَوِاجْتَمَعُوۡا لَہٗ ؕ وَ اِنۡ یَّسْلُبْہُمُ الذُّبَابُ شَیْـًٔا لَّا یَسْتَنۡقِذُوۡہُ مِنْہُ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوۡبُ ﴿۷۳﴾
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیرکبیر، الحج، تحت الآیۃ: ۷۲، ۸/۲۵۰-۲۵۱، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۷۲، ۶/۵۹-۶۰، ملتقطاً۔