Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
474 - 695
ہے بیشک یہ اللّٰہ پر آسان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللّٰہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بیشک یہ سب ایک کتاب میں ہے بیشک یہ اللّٰہ پربہت آسان ہے۔
{اَلَمْ تَعْلَمْ: کیا تجھے معلوم نہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے بندے! کیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز اللّٰہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں، وہ ہر چیز کو جانتا ہے اور ان چیزوں میں کفار کی باتیں اور ان کے اعمال بھی داخل ہیں، بیشک آسمانوں اور زمین کی ہر چیز ایک کتاب لوحِ محفوظ میں لکھی ہوئی ہے اور بیشک ان سب چیزوں کا علم اور تمام موجودات کو لوحِ محفوظ میں ثَبت فرمانا اللّٰہ تعالیٰ پربہت آسان ہے۔(1)
وَ یَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَّمَا لَیۡسَ لَہُمۡ بِہٖ عِلْمٌ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿۷۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اللّٰہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جن کی کوئی سند اس نے نہ اتاری اور ایسوں کو جن کا خود انہیں کچھ علم نہیں اور ستم گاروں کا کوئی مددگار نہیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور(مشرک) اللّٰہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں جن کی کوئی دلیل اللّٰہ نے نہیں اتاری اور جن کاخود انہیں بھی کچھ علم نہیں اورظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
{وَ یَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ: اور اللّٰہ کے سواان کی عبادت کرتے ہیں۔} اس آیت میں کفار کی جہالت بیان فرمائی جا رہی ہے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے بتوں کی پوجا کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنے اس فعل کی نہ کوئی عقلی دلیل ہے نہ نقلی بلکہ محض جہالت اور نادانی کی وجہ سے گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں اور جو کسی طرح بھی پوجے جانے کے 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیرکبیر، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۸/۲۵۰، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۷۰، ۶/۵۸، ملتقطاً۔