زمین پر گر جائیں اور ان کی حرکت ساکن ہو جائے تو اس وقت تمہارے لئے ان کا گوشت کھانا حلال ہے۔(1)
اونٹ نحر کرنے سے متعلق دو شرعی مسائل:
یہاں آیت کی مناسبت سے اونٹ نحر کرنے سے متعلق دو شرعی مسائل ملاحظہ ہوں،
(1)…اونٹ کو نحر کرنا اور گائے بکری وغیرہ کو ذبح کرنا سنت ہے اور اگر اس کا عکس کیا یعنی اونٹ کو ذبح کیا اور گائے وغیرہ کو نحر کیا تو جانور اس صورت میں بھی حلال ہو جائے گا مگر ایسا کرنا مکروہ ہے کہ سنت کے خلاف ہے۔
(2)…عوام میں یہ مشہور ہے کہ اونٹ کو تین جگہ ( سے) ذبح کیا جاتا ہے ، (یہ) غلط ہے اور یوں کرنا مکروہ ہے کہ بلا فائدہ اِیذا دینا ہے۔(2)
جانور ذبح کرنے سے متعلق شرعی مسائل کی تفصیل جاننے کے لئے بہار شریعت، جلد 3 حصہ 15 سے ’’ذبح کا بیان‘‘ مطالعہ فرمائیں۔
{فَکُلُوۡا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ: تو ان میں سے خود کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور بھیک مانگنے والے کو کھلاؤ۔} اس آیت میں قربانی کے گوشت سے متعلق فرمایا گیا کہ اس میں سے خود کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور بھیک مانگنے والے کو بھی کھلاؤ۔ قناعت کرنے والے سے وہ شخص مراد ہے جو کسی سے سوال نہ کرتا ہو اور بن مانگے اسے جو مل جائے اس پر اور اپنے پاس موجود مال پر راضی ہو۔
{کَذٰلِکَ سَخَّرْنٰہَا لَکُمْ:اس طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارے قابو میں دے دیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے ان جانوروں کو انتہائی طاقتور ہونے کے باجود ذبح کرنے اور سواری کرنے کے لئے تمہارے قابو میں دے دیا تاکہ تم اپنے اوپر اللّٰہ تعالیٰ کے اس انعام کا شکر ادا کرو۔(3)
لَنۡ یَّنَالَ اللہَ لُحُوۡمُہَا وَلَا دِمَآؤُہَا وَلٰکِنۡ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنۡکُمْ ؕ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۷۴۰، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۳۶، ۶/۳۵، ملتقطاً۔
2…بہار شریعت، حصہ پانزدہم، ذبح کابیان، ۳/۳۱۲۔
3…جلالین، الحج، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۲۸۲، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۳۶، ۶/۳۶، ملتقطاً۔