اور حاجت کے وقت ان کے دودھ سے نفع اٹھایا جا سکتا ہے اور اخروی فائدہ ثواب ہے۔
آیت ’’وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا‘‘ پر عمل سے متعلق بزرگانِ دین کے دو واقعات:
یہاں اس آیتِ مبارکہ پر عمل کے سلسلے میں بزرگانِ دین کے دو واقعات ملاحظہ ہوں
(1)…حضرت مالک بن انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حج کیا اور ان کے ساتھ حضرت ابنِ حرملہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حج کیا۔ اس موقع پر حضرت سعید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مینڈھا خریدا اوراس کی قربانی دی جبکہ حضرت ابن ِحرملہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے چھ دینارمیں ایک اونٹ خریدا اور اسے نَحر کیا۔ حضرت سعید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ان سے پوچھا: کیا آپ کو ہمارا طریقہ کافی نہ تھا؟ حضرت ابنِ حرملہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا:میں نے اللّٰہ تعالیٰ کایہ ارشادسناہے ’’وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعَآئِرِاللہِ لَکُمْ فِیۡہَا خَیۡرٌ‘‘ اس لئے میں نے پسند کیا کہ میں اس خیر کو حاصل کروں جس کی طرف اللّٰہ تعالیٰ نے میری رہنمائی کی ہے۔ حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُان کی اس بات سے بہت خوش ہوئے اور آپ ان کی طرف سے یہ بات بیان کیا کرتے تھے۔(1)
(2)… حضرت سفیان بن عُیینہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضرت صفوان بن سلیم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حج کیا، ان کے پاس سات دینار تھے جس سے انہوں نے ایک اونٹ خرید لیا۔ ان سے کہا گیا کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس صرف سات دینار تھے جن کاآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اونٹ خرید لیا ہے! انہوں نے فرمایا: میں نے اللّٰہ تعالیٰ کا یہ ارشاد سنا ہے جس میں وہ (تم سے) فرماتا ہے ’’لَکُمْ فِیۡہَا خَیۡرٌ‘‘ تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے۔ (اورمیں نے اس بھلائی کو حاصل کرنے کے لئے ایساکیا ہے۔)(2)
لہٰذا جس مسلمان پر حج کی قربانی لازم ہو یا وہ حج کے موقع پر نفلی قربانی کرنا چاہتا ہو اور اونٹ یاگائے کی قربانی کرنا اس کے لئے ممکن ہو تو وہ اونٹ یا گائے کی قربانی کرے تاکہ اسے یہ فضیلت حاصل ہو۔
{فَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیۡہَا:تو ان پر اللّٰہ کا نام لو۔} یہاں اونٹ َنحر کرنے کا طریقہ بیان فرمایا گیا کہ جب اونٹ کو نحر کرنے لگو تو ا ن کا ایک پاؤں باند ھ دو اور تین کھڑے رکھو، پھر اللّٰہ تعالیٰ کا نام لے کر انہیں نحر کرو اور اس کے بعد جب وہ
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیرابن ابی حاتم، الحج، تحت الآیۃ: ۳۶، ۸/۲۴۹۴۔
2…حلیۃ الاولیاء، ذکر طبقۃ من تابعی المدینۃ۔۔۔ الخ، صفوان بن سلیم، ۳/۱۸۷۔