Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
435 - 695
{لَکُمْ فِیۡہَا مَنَافِعُ:تمہارے لیے ان جانوروں میں بہت سے فائدے ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ تمہارے لئے ان جانوروں میں ان کے ذبح کے وقت تک بہت سے فائدے ہیں جیسے ضرورت کے وقت ان پر سوار ہو سکتے ہو اور حاجت کے وقت ان کا دودھ پی سکتے ہو، پھر انہیں حرم شریف تک پہنچنا ہے جہاں وہ ذبح کئے جائیں گے۔(1)
	خیال رہے کہ یہاں ہَدی یعنی اس جانور کا ذکر ہے جو صرف حرم شریف میں ہی ذبح ہو سکتا ہے جبکہ وہ قربانی جو مالداروں پر عید الاضحی کے موقع پر واجب ہوتی ہے وہ ہر جگہ کی جائے گی۔ 
وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنۡسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلٰی مَا رَزَقَہُمۡ مِّنۡۢ بَہِیۡمَۃِ الْاَنْعَامِؕ فَاِلٰـہُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَلَہٗۤ اَسْلِمُوۡا ؕ وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾ الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللہُ وَجِلَتْ قُلُوۡبُہُمْ وَ الصّٰبِرِیۡنَ عَلٰی مَاۤ اَصَابَہُمْ وَالْمُقِیۡمِی الصَّلٰوۃِ ۙ وَ مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿۳۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی کہ اللّٰہ کا نام لیں اس کے دئیے ہوئے بے زبان چوپایوں پر تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو۔ کہ جب اللّٰہ کا ذکر ہوتا ہے ان کے دل ڈرنے لگتے ہیں اور جو افتاد پڑے اس کے          سہنے والے اور نماز برپا رکھنے والے اور ہمارے دئیے سے خرچ کرتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی تا کہ وہ اس بات پر اللّٰہ کا نام یاد کریں کہ اس نے انہیں بے زبان چوپایوں سے رزق دیا تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی کے حضور گردن رکھو اور عاجزی کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادو۔ وہ لوگ ہیںکہ جب اللّٰہ کا ذکر ہوتا ہے توان کے دل ڈرنے لگتے ہیں اور انہیں جو مصیبت
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۷۳۹۔