Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
434 - 695
بہت سے لوگ نہیں جانتے تو جو شبہات سے بچے گا وہ اپنا دین اور اپنی آبرو بچالے گا اور جوشبہات میں پڑے گا وہ حرام میں مبتلا ہو جائے گا، جیسے جو چرواہا شاہی چراگاہ کے آس پاس چرائے تو قریب ہے کہ اس چراگاہ میں جانور چرلیں ۔ آگاہ رہو کہ ہر بادشاہ کی چراگاہ ہوتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کی مقرر کردہ چراگاہ اس کی حرام کردہ چیزیں ہیں۔ آگاہ رہو کہ جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑاہے ،جب وہ ٹھیک ہوجائے تو سارا جسم ٹھیک ہوجاتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے، خبردار وہ دل ہے۔(1)
	امام محمد غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :دل بادشاہ کی طرح ہے اور ا س کا جو لشکر آنکھ سے دکھائی دیتا ہے وہ ہاتھ، پاؤں، آنکھ، زبان اور باقی تمام ظاہری و باطنی اَعضاہیں ، یہ تمام دل کے خادم اور ا س کے قابو میں ہیں ،وہی ان سب میں تَصَرُّف کرتا ہے اور انہیں ادھر ادھر پھیرتا ہے، وہ تمام اس کی اطاعت پر مجبور ہیں اور نہ اس سے اختلاف کرنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ اس سے سر کشی اختیار کر سکتے ہیں ، جب وہ آنکھ کو کھلنے کا حکم دیتا ہے تو وہ کھل جاتی ہے، جب وہ پاؤں کو حرکت کرنے کا حکم دیتا ہے تو وہ حرکت کرتا ہے اور جب وہ زبان کو بولنے کا حکم دیتا ہے تو وہ بولتی ہے اور اسی طرح دیگر اَعضا کا معاملہ ہے۔(2)
	 لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے دل کی اصلاح کی طرف بھر پور توجہ دے کیونکہ اس کی اصلاح کے بغیر دیگر اعضاء کی اصلاح مشکل ترین ہے۔
لَکُمْ فِیۡہَا مَنَافِعُ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ثُمَّ مَحِلُّہَاۤ اِلَی الْبَیۡتِ الْعَتِیۡقِ ﴿٪۳۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: تمہارے لیے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر میعاد تک پھر اُن کا پہنچنا ہے اس آزاد گھر تک۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تمہارے لیے ان جانوروں میں ایک مقررہ مدت تک بہت سے فائدے ہیں پھر ان کے ذبح کرنے کی جگہ آزادگھر کے پاس ہے۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…بخاری، کتاب الایمان، باب فضل من استبرأ لدینہ، ۱/۳۳، الحدیث: ۵۲۔
2…احیاء علوم الدین، کتاب شرح عجائب القلب، بیان جنود القلب، ۳/۶۔