Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
430 - 695
نماز پڑھ کر کھڑے ہوئے اور تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا ’’جھوٹی گواہی ہی شرک کے ساتھ برابر کر دی گئی۔ پھر اس آیت کی تلاوت فرمائی: ’’فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوۡا قَوْلَ الزُّوۡرِ ﴿ۙ۳۰﴾ حُنَفَآءَ لِلہِ غَیۡرَ مُشْرِکِیۡنَ بِہٖ‘‘
ترجمۂکنزُالعِرفان: پس تم بتوں کی گندگی سے دور رہو اور جھوٹی بات سے اجتناب کرو۔ایک اللّٰہ کیلئے ہر باطل سے جدا ہوکر (اور)اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوئے ۔(1)
(2)… حضرت عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے، رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہ ِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ جھوٹے گواہ کے قدم ہٹنے بھی نہ پائیں گے کہ اللّٰہ تعالیٰ اُس کے لیے جہنم واجب کر دے گا۔(2)
(3)…حضرت معاویہ بن حیدہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اس کے لئے ہلاکت ہے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹی بات کرتا ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔(3)
(4)… حضرت ابوبکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں ’’اے لوگو! جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ ایمان کے مخالف  ہے۔(4)
حُنَفَآءَ لِلہِ غَیۡرَ مُشْرِکِیۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یُّشْرِکْ بِاللہِ فَکَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآ ِٔ فَتَخْطَفُہُ الطَّیۡرُ اَوْ تَہۡوِیۡ بِہِ الرِّیۡحُ فِیۡ مَکَانٍ سَحِیۡقٍ ﴿۳۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: ایک اللّٰہ کے ہوکر کہ اس کا ساجھی کسی کو نہ کرو اور جو اللّٰہ کا شریک کرے وہ گویا گرا آسمان سے کہ پرندے اُسے اُچک لے جاتے ہیں یا ہوا اُسے کسی دور جگہ پھینکتی ہے۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…ابو داؤد، کتاب الاقضیۃ، باب فی شہادۃ الزور، ۳/۴۲۷، الحدیث: ۳۵۹۹۔
2…ابن ماجہ، کتاب الاحکام، باب شہادۃ الزور، ۳/۱۲۳، الحدیث: ۲۳۷۲۔
3…ترمذی، کتاب الزہد، باب ما جاء من تکلّم بالکلمۃ لیضحک الناس، ۴/۱۴۱، الحدیث: ۲۳۲۲۔
4…مسند امام احمد، مسند ابی بکر الصدیق رضی اللّٰہ تعالی عنہ، ۱/۲۲، الحدیث: ۱۶۔