(3)…حضرت عبداللّٰہ بن عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ریشم وہ پہنے گا جس کے لیے آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔(1)
(4)…حضرت عبداللّٰہ بن زبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں کہ ’’جو دنیا میں ریشم پہنے گا وہ جنت میں نہ جائے گا۔(2)
(5)…حضرت جویریہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسے روایت ہے، رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’ جس نے ریشم کا لباس پہنا اللّٰہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن آگ کا کپڑا پہنائے گا۔(3)
{وَہُدُوۡۤا اِلَی الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ:اور انہیں پاکیزہ بات کی ہدایت دی گئی۔} اس آیت میں پاکیزہ بات سے کلمہ ِتوحید مراد ہے اور بعض مفسرین کے نزدیک اس سے قرآنِ مجید مراد ہے اور صراطِ حمید سے مراد اللّٰہ تعالیٰ کا دین اسلام ہے۔(4)
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَیَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیۡ جَعَلْنٰہُ لِلنَّاسِ سَوَآءَۨ الْعَاکِفُ فِیۡہِ وَالْبَادِ ؕ وَمَنۡ یُّرِدْ فِیۡہِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْہُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿٪۲۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے ہیں اللّٰہ کی راہ اور اس ادب والی مسجد سے جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے مقرر کیا کہ اس میں ایک سا حق ہے وہاں کے رہنے والے اور پردیسی کا اور جو اس میں کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللّٰہ کے راستے اور مسجد ِحرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے لوگوں کے لیے بنایا ہے، جس میں وہاں کے رہنے والوں اور دور سے آنے والوں کا حق برابر ہے اور جو اس میں ناحق کسی زیادتی کا
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مسلم، کتاب اللباس والزینۃ، باب تحریم استعمال اناء الذہب والفضّۃ۔۔۔ الخ، ص۱۱۴۵، الحدیث: ۷(۲۰۶۸)۔
2…سنن الکبری للنساء، کتاب الزینۃ، لبس الحریر، ۵/۴۶۵، الحدیث: ۹۵۸۵۔
3…مسندامام احمد،حدیث جویریۃ بنت الحارث بن ابی ضرار زوج النبیصلی اللّٰہ علیہ وسلم،۱۰/۲۳۱،الحدیث:۲۶۸۱۹۔
4…خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۲۴، ۳/۳۰۴۔