Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
414 - 695
بندے کو پہلی حالت میں لوٹا دیا جائے گا۔(1)
	حضرت حسن بصری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرمایا کرتے تھے: جہنم کا ذکر کثرت سے کیا کرو کیونکہ اس کی گرمی بہت شدید ہے، اس کی گہرائی بہت زیادہ ہے اور اس کے گرز لوہے کے ہیں۔ (یعنی اس یاد سے خوفِ خدا پیدا ہوگا۔)(2)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں جہنم کے اس خوفناک عذاب سے پناہ عطا فرمائے، اٰمین۔
کُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ یَّخْرُجُوۡا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِیۡدُوۡا فِیۡہَا ٭ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الْحَرِیۡقِ ﴿٪۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: جب گھٹن کے سبب اس میں سے نکلنا چاہیں گے پھر اس میں لوٹا دیئے جائیں گے اور حکم ہوگا کہ چکھو آگ کا عذاب۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جب گھٹن کے سبب اس میں سے نکلنا چاہیں گے توپھر اسی میں لوٹا دیے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ آگ کا عذاب چکھو۔
{کُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ یَّخْرُجُوۡا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ:جب گھٹن کے سبب اس میں سے نکلنا چاہیں گے۔} ارشاد فرمایا کہ جب وہ کفار گھٹن کے سبب جہنم میں سے نکلنا چاہیں گے تو گرزوں سے مار کرپھر اسی میں لوٹا دیے جائیں گے اور انہیں کہا جائے گا کہ آگ کا عذاب چکھو جس کا جلانا انتہائی شدید ہے۔(3)
جہنم کو پیدا فرمانے میں حکمت:
	جہنم اللّٰہ تعالیٰ کے جلال کا مظہر ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے جہنم کو ا س لئے پیدا فرمایا ہے تاکہ مخلوق کو اللّٰہ تعالیٰ کے 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مسند امام احمد، مسند ابی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ، ۴/۱۶۶، الحدیث: ۱۱۷۸۶۔
2…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب ذکر النار، ما ذکر فیما اعدّ لاہل النار وشدّتہ، ۸/۹۷، الحدیث: ۴۰۔
3…جلالین، الحج، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۲۸۰۔