Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
400 - 695
جا رہی ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے انسان! تو زمین کو مرجھایا ہوا اور خشک دیکھتا ہے، پھر جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں تو وہ تر و تازہ ہوکرلہلہاتی ہے اور بڑھتی ہے اور وہ ہرقسم کا خوبصورت سبزہ اگاتی ہے تو جو قادرو برحق رب تعالیٰ مرجھائی ہوئی زمین کو سرسبز و شاداب کر سکتاہے تو وہ ان بندوں کو بھی زندہ کر سکتا ہے جن کے اجزا موت کے بعد بکھر چکے ہوں۔(1)
ذٰلِکَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّہٗ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَ اَنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ۙ﴿۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: یہ اس لئے ہے کہ اللّٰہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ اس لیے ہے کہ اللّٰہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرے گا اور یہ کہ وہ ہرشے پر قادر ہے۔
{ذٰلِکَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَ الْحَقُّ:یہ اس لیے ہے کہ اللّٰہ ہی حق ہے۔}مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دو دلیلیں بیان فرمانے کے بعد اس آیت میں ان کا نتیجہ مُرَتَّب فرمایا جارہا ہے کہ آدمی کی پیدائش کے ابتدائی حالات اور مرجھائی ہوئی خشک زمین کو سرسبز و شاداب کر دینے کے بارے ذکر کیا گیا تاکہ تم جان لو کہ اللّٰہ تعالیٰ موجود ہے اور یہ چیزیں اس کی حکمت کی دلیلیں ہیں اور یہ بھی جان لو کہ جس طرح ا س نے مردہ زمین کو زندہ کیا اسی طرح وہ مردوں کو زندہ کرے گا اوریہ کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر ممکن چیزپر قادر ہے۔(2)
وَّ اَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ لَّا رَیۡبَ فِیۡہَا ۙ وَ اَنَّ اللہَ یَبْعَثُ مَنۡ فِی الْقُبُوۡرِ ﴿۷﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اس لئے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللّٰہ اُٹھائے گا انہیں جو قبروں میں ہیں۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۵، ۳/۳۰۰، روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۵، ۶/۸، ملتقطاً۔
2…خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۶، ۳/۳۰۰، مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۶، ص۷۳۲، ملتقطاً۔