Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
389 - 695
نہ گھبرائیں کیونکہ وہ ہر نبی اور رسول کی دینی سرگرمیوں میں رخنہ اندازی کرتا رہا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ شیطان کی ہر سازش ناکام بنا دیتا ہے۔
(9) …مکہ مکرمہ سے ہجرت کے دوران شہید کر دئیے جانے والوں اور انتقال کر جانے والوں کی جزاء بیان کی گئی ۔
(10) …قرآن پاک کی عظمت و شان بیان کی گئی اور یہ بتایاگیا کہ کفار و مشرکین قرآن مجید کو پسند نہیں کرتے اور وہ اَنبیاء و مُرسَلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے بغض رکھتے ہیں ۔
(11) …یہ بتایاگیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے چند فرشتوں کو دیگر فرشتوں پر اور چند انسانوں کو دیگر انسانوں پر فضیلت دی ہے۔
سورۂ اَنبیاء کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ حج کی اپنے سے ماقبل سورت ’’الانبیاء‘‘ سے مناسبت یہ ہے کہ سورۃ الانبیاء میں بھی قیامت کی ہولناکیوں کابیان تھا اوراس سورت کاآغازبھی قیامت کی ہولناکیوں کے بیان سے ہورہاہے ،نیز سورۃ الانبیاء میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے واحدویکتاہونے کابیان تھا اوراس سورت میں بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی وحدانیت کابیان ہے ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہکے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمْ ۚ اِنَّ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ شَیۡءٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: اے لوگو اپنے رب سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ،بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔