Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
388 - 695
سے تودو سجدے ہیں کہ ایک سجدہ ِ تلاوت اور دوسرا سجدہِ نماز لیکن خاص سجدہ ِ تلاوت کے اعتبار سے ) سورۂ حج میں صرف ایک سجدہ ہے یعنی پہلا ، دوسری آیت میں سجدہ ِنماز مراد ہے نہ کہ سجدہِ تلاوت ، کیونکہ وہاں ارشاد ہوا ’’اِرْکَعُوۡا وَاسْجُدُوۡا‘‘ یعنی سجدہ کا رکوع کے ساتھ ذکر ہوا اور جہاں رکوع سجدہ مل کرآویں وہاں سجدۂ نماز مراد ہوتا ہے، رب تعالیٰ فرماتا ہے ’’وَاسْجُدِیۡ وَارْکَعِیۡ‘‘ نیز طحاوی نے حضرت ابنِ عباس(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) سے روایت کی کہ سورۂ حج میں پہلا سجدہ عزیمت ہے اور دوسرا سجدہ تعلیم نیز یہ حدیث علاوہ ضعیف ہونے کے امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے بھی خلاف ہے کیونکہ وہ قرآنی سجدے واجب نہیں مانتے سنت مانتے ہیں اور اس حدیث سے وجوب ثابت ہوتا ہے کہ فرمایا جو یہ سجدے نہ کرے وہ یہ سورت ہی نہ پڑھے۔ بہرحال اس حدیث سے اِستدلال قوی نہیں۔(1)
سورۂ حج کے مَضامین:
	اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں حج کی فرضیت،حج کے مَناسِک،جہاد کی مشروعِیَّت دینِ اسلام کے بنیادی عقائد کو دلائل کے ساتھ بیان کیاگیا ہے اور ا س سورت میں مزید یہ چیزیں بیان کی گئی ہیں:
(1) …اس سورت کی ابتداء میں لوگوں کو اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے کا حکم دیا گیا اور قیامت کے ہَولناک مَناظر بیان کئے گئے۔
(2) …مخلوق کی موت کے بعد اسے دوبارہ زندہ کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کی دلیل بیان کی گئی کہ جو رب تعالیٰ مردہ نطفے سے زندہ انسان اور بنجر زمین کو پانی برسا کر سرسبز کرنے پر قادر ہے تو وہ مخلوق کو دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔
(3) …دینِ اسلام کے بارے میں شک اور تَرَدُّد میں رہنے والوں کا حال بیان کیاگیا۔
(4) …پانچ قسم کے کفار کو ہونے والا عذاب اور مسلمانوں کو ملنے والی جزاء بیان کی گئی ۔
(5) …حج کے اعلانِ عام کا ذکر کیا گیا اور حج اور حرم سے متعلق چند اَحکام بیان کئے گئے۔
(6) …کفار کے ساتھ جنگ کرنے کی اجازت دی گئی۔
(7) …کفارِ مکہ کو پچھلی امتوں کے اَحوال سے ڈرایاگیا کہ جب انہوں نے ا یمان کی دعوت قبول نہ کی وہ عذاب میں گرفتار ہوگئے۔
(8) …نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاور مسلمانوں کو اس بات پر تسلی دی گئی کہ وہ شیطان کی گمراہ کن باتوں سے
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مراٰۃ المناجیح ، قرآنی سجدوں کا باب، دوسری فصل، ۲/۱۴۲۔