Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
364 - 695
اِنَّ ہٰذِہٖۤ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً ۫ۖ وَّ اَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوۡنِ ﴿۹۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے ،ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری عبادت کرو۔
{اِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ:بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیشک یہ اسلام تمہارا دین ہے اور یہی تمام انبیاءِکرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین ہے، اس کے سوا جتنے اَدیان ہیں وہ سب باطل ہیں اور سب کو اسی دین اسلام پر قائم رہنا لازم ہے اور میں تمہارا رب ہوں، نہ میرے سوا کوئی دوسرا ربّ ہے نہ میرے دین کے سوا اور کوئی دین ہے تو تم صرف میری عبادت کرو۔(1)
وَ تَقَطَّعُوۡۤا اَمْرَہُمۡ بَیۡنَہُمْ ؕ کُلٌّ اِلَیۡنَا رٰجِعُوۡنَ ﴿٪۹۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اَوروں نے اپنے کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلئے سب کو ہماری طرف پھرنا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ سب ہماری طرف لوٹنے والے ہیں۔
{وَ تَقَطَّعُوۡۤا اَمْرَہُمۡ بَیۡنَہُمْ:اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔} گزشتہ آیت میں بتایا گیا کہ دین ایک ہی ہے اور سب انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اسی کی تبلیغ کی اور یہاں بتایاجا رہاہے کہ لوگوں نے دین میں بھی اختلاف کیا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کواپنا دین بنالیا ،خود بھی بکھر گئے اور ان کے اعمال بھی جداگانہ ہوگئے۔ 
 خود ساختہ اختلاف اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب کا سبب ہے:
	خیال رہے کہ انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دینی اعمال مختلف رہے مگر ان کا یہ اختلاف اللّٰہ تعالیٰ کے حکم
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ص۷۲۶، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ۳/۲۹۴، ملتقطاً۔