Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
331 - 695
وَتَاللہِ لَاَکِیۡدَنَّ اَصْنَامَکُمۡ بَعْدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدْبِرِیۡنَ ﴿۵۷﴾ فَجَعَلَہُمْ جُذَاذًا اِلَّا کَبِیۡرًا لَّہُمْ لَعَلَّہُمْ اِلَیۡہِ یَرْجِعُوۡنَ ﴿۵۸﴾ قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَاۤ اِنَّہٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۹﴾ قَالُوۡا سَمِعْنَا فَتًی یَّذْکُرُہُمْ یُقَالُ لَہٗۤ اِبْرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۰﴾ قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِہٖ عَلٰۤی اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَشْہَدُوۡنَ ﴿۶۱﴾ قَالُوۡۤا ءَاَنۡتَ فَعَلْتَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبْرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۲﴾ قَالَ بَلْ فَعَلَہٗ ٭ۖ کَبِیۡرُہُمْ ہٰذَا فَسْـَٔلُوۡہُمْ اِنۡ کَانُوۡا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۳﴾ فَرَجَعُوۡۤا اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ فَقَالُوۡۤا اِنَّکُمْ اَنۡتُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿ۙ۶۴﴾ ثُمَّ نُکِسُوۡا عَلٰی رُءُوۡسِہِمْ ۚ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا ہٰۤؤُلَآءِ یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور مجھے اللّٰہ کی قسم ہے میں تمہارے بتوں کا برا چاہوں گا بعد اس کے کہ تم پھر جاؤ پیٹھ دے کر۔ تو ان سب کو چورا کردیا مگر ایک کو جو ان سب کا بڑا تھا کہ شاید وہ اس سے کچھ پوچھیں ۔ بولے کس نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا بیشک وہ ظالم ہے۔ ان میں کے کچھ بولے ہم نے ایک جوان کو انہیں برا کہتے سنا جسے ابراہیم کہتے ہیں۔ بولے تو اسے لوگوں کے سامنے لاؤ شاید وہ گواہی دیں۔ بولے کیا تم نے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا اے ابراہیم ۔ فرمایا بلکہ ان کے اس بڑے نے کیا ہوگا تو ان سے پوچھو اگر بولتے ہوں ۔ تو اپنے جی کی طرف پلٹے اور بولے بیشک تمہیں ستم گار ہو۔  پھر اپنے سروں کے بل اوندھائے گئے کہ تمہیں خوب معلوم ہے یہ بولتے نہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور مجھے اللّٰہ کی قسم ہے! تم پیٹھ پھیر کر جاؤ گے تو اس کے بعد میں تمہارے بتوںکی بری حالت کر دوں گا۔ تو ابراہیم نے ان سب کوٹکڑے ٹکڑے کردیا سوائے ان کے بڑے بت کے کہ شاید وہ اس کی طرف رجوع کریں۔