Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
325 - 695
لے لیں گے اور شاید تو اپنے نفس کا محاسبہ کرنے ، دن کو روزہ رکھنے اور رات کو قیام کرنے والا ہو، تو تجھے معلوم ہوگا کہ تو دن بھر مسلمانوں کی غیبت کرتا رہا جو تیری تمام نیکیوں کو لے گئی، باقی برائیاں مثلاً حرام اور مشتبہ چیزیں کھانا اور عبادات میں کوتاہی کرنا اپنی جگہ ہے اور جس دن سینگوں والے جانور سے بے سینگ جانور کا حق لیا جائے گا تو اس دن حقوق سے چھٹکارا پانے کی امید کیسے رکھ سکتا ہے۔(1)
وَلَقَدْ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ الْفُرْقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِکْرًا لِّلْمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۴۸﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا اور اوجالا اور پرہیزگاروں کو نصیحت۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا اور روشنی اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت دی۔ 
{وَلَقَدْ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ الْفُرْقَانَ :اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کوفیصلہ دیا۔} یہاں سے انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے حالات بیان کیے جارہے ہیں کہ انہوں نے کس طرح اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے دین کی خدمت کی ، اس راہ میں پیش آنے والی تکلیفیں برداشت کیں اورصبرواِستقامت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑا تاکہ بعد میں دین کی خدمت کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہوں اور وہ بھی صبر واِستقامت ،اِیثار واِخلاص اوراللّٰہ تعالیٰ کی رضاکے لیے دین کا کام کریں۔ چنانچہ سب سے پہلے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارونعَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا گیا اور ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوایسی کتاب عطاکی جس کا وصف یہ ہے کہ وہ حق وباطل کوالگ الگ کردینے والی ہے اور وہ ایسی روشنی ہے جس سے نجات کی راہ معلوم ہوتی ہے اور وہ ایسی نصیحت ہے جس سے پرہیز گار تنبیہ و نصیحت اور دینی اُمور کا علم حاصل کرتے ہیں۔(2)
	 تورات شریف حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تو بلا واسطہ دی گئی اور حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے واسطہ سے عطا کی گئی ۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت ومابعدہ، الشطر الثانی، صفۃ الخصماء ورد الظلم، ۵/ ۲۸۱-۲۸۲۔
2…مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۷۱۸۔