Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
295 - 695
رحمت سے )دور ہونے والے اور ذلیل لوگوں کا شیوہ ہے۔(1)
	لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ کے مقرب بندوں کے طریقے پر چلتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی اطاعت کرنے میں مصروف رہے اور اس سلسلے میں کسی طرح کی شرم وعار محسوس نہ کرے ۔
اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِہَۃً مِّنَ الْاَرْضِ ہُمْ یُنۡشِرُوۡنَ ﴿۲۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے خدا بنالئے ہیں کہ وہ کچھ پیدا کرتے ہیں۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں جومردوں کو زندہ کرتے ہوں؟ 
{اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِہَۃً مِّنَ الْاَرْضِ:کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافروں نے زمین کے جواہر اور معدنیات جیسے سونے چاندی اور پتھر وغیرہ سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں جو مُردوں کو زندہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں ؟ایسا تو نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہو سکتا ہے کہ جو خو دبے جان ہو وہ کسی کو جان دے سکے، تو پھر ان چیزوں کو معبود ٹھہرانا اور اِلٰہ قرار دینا کتنا کھلا باطل ہے ۔ معبود وہی ہے جو ہر شے پر قادر ہو اور جو زندگی موت دینے اورنفع نقصان پہنچانے پر ہی قادر نہیں تو اسے معبود بنانے کو کون سی عقل جائز قرار دے سکتی ہے۔(2)
لَوْکَانَ فِیۡہِمَاۤ اٰلِہَۃٌ اِلَّا اللہُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحٰنَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اگر آسمان و زمین میں اللّٰہ کے سوا اور خدا ہوتے تو ضرور وہ تباہ ہوجاتے تو پاکی ہے اللّٰہ عرش کے مالک کو ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں ۔
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…تفسیر صاوی، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴/۱۲۹۴۔
2…مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۷۱۲-۷۱۳، تفسیر کبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۱، ۸/۱۲۷، ملتقطاً۔