Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
249 - 695
کرنے لگے، پھر خدا و رسول کی ناراضی کے سوا اور بھی کچھ پھل پایا؟ اور اُلٹا ’’خُضْتُمْ کَالَّذِیۡ خَاضُوۡا‘‘ (اور تم بے ہودگی میں پڑے جیسے وہ پڑے تھے)نے ’’وَلٰکِنْ حَقَّتْ کَلِمَۃُ الْعَذَابِ عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ‘‘ (مگر عذاب کا قول کافروں پر ٹھیک اُترا)کا دن دکھایا۔
	مسلمان ہمیشہ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ حضرات انبیائے کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکبیرہ گناہوں سے مُطلَقاً اور گناہِ صغیرہ کے عمداً ارتکاب، اور ہر ایسے امر سے جو مخلوق کے لیے باعثِ نفرت ہو اور مخلوقِ خدا اِن کے باعث اُن سے دور بھاگے، نیز ایسے افعال سے جو وجاہت و مروت اور معززین کی شان و مرتبہ کے خلاف ہیں قبلِ نبوت اور بعدِ نبوت بِالاجماع معصوم ہیں۔(1)
ثُمَّ اجْتَبٰىہُ رَبُّہٗ فَتَابَ عَلَیۡہِ وَہَدٰی ﴿۱۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: پھر اسے اس کے رب نے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمائی اور اپنے قربِ خاص کی راہ دکھائی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر اس کے رب نے اسے چن لیا تو اس پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور خصوصی قرب کا راستہ دکھایا۔
{ثُمَّ اجْتَبٰىہُ رَبُّہٗ:پھر اس کے رب نے اسے چن لیا۔} زمین پر تشریف آوری کے بعد حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اللّٰہ تعالیٰ کی توفیق سے توبہ و اِستغفار میں مشغول ہوئے اور جب انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرکار دو عالم صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلہ سے دعا کی تو اللّٰہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما کران پر اپنی رحمت سے رجوع فرمایا اور انہیں اپنے خاص قرب کاراستہ دکھایا۔
قَالَ اہۡبِطَا مِنْہَا جَمِیۡعًۢا بَعْضُکُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۚ فَاِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ مِّنِّیۡ ہُدًی ۬ۙ فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَلَا یَشْقٰی ﴿۱۲۳﴾
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…فتاوی رضویہ، رسالہ: اعتقاد الاحباب، عقیدۂ خامسہ، ۲۹/۳۵۹-۳۶۰۔