ترجمۂکنزالایمان: تو سب جادوگر سجدے میں گرالئے گئے بولے ہم اس پر ایمان لائے جو ہارون اور موسیٰ کا رب ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو سب جادوگر سجدے میں گرا دئیے گئے، وہ کہنے لگے: ہم ہارون اور موسیٰ کے رب پر ایمان لائے۔
{فَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سُجَّدًا:تو سب جادوگر سجدے میں گرا دئیے گئے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا معجزہ دیکھ کر جاد وگر اتنی تیزی سے سجدے میں گئے کہ اس سے یوں محسوس ہوا جیسے انہیں پکڑ کر سجدے میں گرا دیا گیا ہو، پھروہ کہنے لگے کہ ہم حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے رب عَزَّوَجَلَّپر ایمان لائے۔ سُبْحَانَ اللّٰہ! کیا عجیب حال تھا کہ جن لوگوں نے ابھی کفر و انکار اور سرکشی کے لئے رسیاں اور لاٹھیاں ڈالی تھیں، ابھی معجزہ دیکھ کر انہوں نے شکر و سجود کے لئے اپنے سر جھکا دیئے اور اپنی گردنیں ڈال دیں ۔ منقول ہے کہ اس سجدے میں انہیں جنت اور دوزخ دکھائی گئی اور انہوں نے جنت میں اپنے منازل دیکھ لئے۔(1)
قَالَ اٰمَنۡتُمْ لَہٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَکُمْ ؕ اِنَّہٗ لَکَبِیۡرُکُمُ الَّذِیۡ عَلَّمَکُمُ السِّحْرَ ۚ فَلَاُ قَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمْ وَ اَرْجُلَکُم مِّنْ خِلٰفٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّکُمْ فِیۡ جُذُوۡعِ النَّخْلِ ۫ وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰی ﴿۷۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا تو مجھے قسم ہے ضرور میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تمہیں کھجور کے ڈنڈ پر سُولی چڑھاؤں گا اور ضرور تم جان جاؤ گے کہ ہم میں کس کا عذاب سخت اور دیرپا ہے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: فرعون بولا: کیا تم اس پر ایمان لائے اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۶۹۶۔