Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
205 - 695
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو وہ اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے اور انہوں نے چھپ کر مشورہ کیا۔ کہنے لگے: بیشک یہ دونوں یقینا جادوگر ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہاری سرزمین سے اپنے جادو کے زور سے نکال دیں اور تمہارا بہت شرف و بزرگی والا دین لے جائیں ۔ تو تم اپنا داؤ جمع کرلو پھر صف باندھ کر آ جاؤ اور بیشک آج وہی کامیاب ہوگا جو غالب آئے گا۔ 
{فَتَنَازَعُوۡۤا اَمْرَہُمۡ بَیۡنَہُمْ:تو وہ اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جادوگروں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا یہ کلام سنا تو آپس میں ان کا اختلاف ہو گیا ، بعض کہنے لگے کہ یہ بھی ہماری طرح جادوگر ہیں ، بعض نے کہا کہ یہ باتیں جادوگروں کی ہیں ہی نہیں ، کیونکہ وہ اللّٰہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے سے منع کررہے ہیں ۔ انہوں نے چھپ کر مشورہ کیا تاکہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو معلوم نہ چلے اور ا س مشورے میں بعض جادو گر دوسروں سے کہنے لگے: بیشک حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دونوں یقینا جادوگر ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادوکے زور سے تم پر غالب آ کر تمہیں تمہاری سرزمین مصر سے نکال دیں اور تمہارا بہت شرف و بزرگی والا دین لے جائیں ۔تو تم اپنے لائے ہوئے جا دو کے تمام داؤ جمع کرلو پھر صف باندھ کر آ جاؤ تاکہ تمہاری ہیبت زیادہ ہو اور بیشک آج وہی کامیاب ہوگا جو غالب آئے گا۔(1)
قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِمَّاۤ اَنۡ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنۡ نَّکُوۡنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰی ﴿۶۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: بولے اے موسیٰ یا تو تم ڈالو یا ہم پہلے ڈالیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: انہوں نے کہا: اے موسیٰ ! یا تم (عصا نیچے) ڈالو یا ہم پہلے ڈالتے ہیں۔
{قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی:انہوں نے کہا اے موسیٰ!} جب جادو گروں نے صف بندی کر لی تو انہوں نے کہا: اے موسیٰ! عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، آپ پہلے اپنا عصا زمین پر ڈالیں گے یاہم پہلے اپنے سامان ڈال دیں ۔ جادوگروں نے ادب کی وجہ سے مقابلے کی ابتداء کرنا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی رائے مبارک پر چھوڑا اور اس کی برکت سے آخر کار اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
1…روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۶۲-۶۴، ۵/۴۰۰، خازن، طہ، تحت الآیۃ: ۶۲-۶۴، ۳/۲۵۷، ملتقطاً۔