Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
196 - 695
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خوف کا اظہار نہ کرتے۔ البتہ یہاں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ بعض بندگانِ خدا پر بعض اوقات بعض خاص اَحوال طاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس طرح کے بے خوفی کے افعال کرتے ہیں اور وہ احوال بھی ناپسندیدہ نہیں ہیں بلکہ بہت مرتبہ وہ کرامت کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
{قَالَ لَا تَخَافَاۤ:فرمایا: تم ڈرو نہیں۔} حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی عرض کے جواب میں اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ تم ڈرو نہیں، بیشک میں اپنی مدد کے ذریعے تمہارے ساتھ ہوں اور میں سب سن رہا ہوں اور سب دیکھ بھی رہا ہوں۔ 
فَاۡتِیٰہُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّکَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیۡۤ اِسْرآءِیۡلَ ۬ۙ وَ لَا تُعَذِّبْہُمْ ؕ قَدْ جِئْنٰکَ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ وَالسَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی ﴿۴۷﴾ اِنَّا قَدْ اُوۡحِیَ اِلَیۡنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰی مَنۡ کَذَّبَ وَتَوَلّٰی ﴿۴۸﴾
ترجمۂکنزالایمان: تو اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو اولادِ یعقوب کو ہمارے ساتھ چھوڑ دے اور انہیں تکلیف نہ دے بیشک ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لائے ہیں اور سلامتی اسے جو ہدایت کی پیروی کرے۔ بیشک ہماری طرف وحی ہوتی ہے کہ عذاب اس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیرے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پس تم اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں تکلیف نہ دے بیشک ہم تیرے رب کی طرف سے ایک نشانی لائے ہیں اوراس پر سلامتی ہو جو ہدایت کی پیروی کرے۔ بیشک ہماری طرف وحی ہوتی ہے کہ عذاب اس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیرے۔ 
{فَاۡتِیٰہُ:پس تم اس کے پاس جاؤ ۔}اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ تم ڈرو نہیں اور فرعون کے پاس جاکر کہو : ہم تیرے رب عَزَّوَجَلَّکے بھیجے ہوئے ہیں ،لہٰذا اے فرعون ، تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں