Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
189 - 695
کا معجزہ ہے۔نیز آیت کے آخری حصے سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے محبوب بندوں کی پرورش کاانتظام بھی خود فرما دیتا ہے۔
اِذْ تَمْشِیۡۤ اُخْتُکَ فَتَقُوۡلُ ہَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی مَنۡ یَّکْفُلُہٗ ؕ فَرَجَعْنٰکَ اِلٰۤی اُمِّکَ کَیۡ تَقَرَّ عَیۡنُہَا وَلَا تَحْزَنَ ۬ؕ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیۡنٰکَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنّٰکَ فُتُوۡنًا ۬۟ فَلَبِثْتَ سِنِیۡنَ فِیۡۤ اَہۡلِ مَدْیَنَ ۬ۙ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰی قَدَرٍ یّٰمُوۡسٰی ﴿۴۰﴾ وَاصْطَنَعْتُکَ لِنَفْسِیۡ ﴿ۚ۴۱﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: تیری بہن چلی پھر کہا کیا میں تمہیں وہ لوگ بتا دوں جو اس بچہ کی پرورش کریں تو ہم تجھے تیری ماں کے پاس پھیر لائے کہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور غم نہ کرے اور تو نے ایک جان کو قتل کیا تو ہم نے تجھے غم سے نجات دی  اور تجھے خوب جانچ لیا تو تو کئی برس مدین والوں میں رہا پھر تو ایک ٹھہرائے وعدہ پر حاضر ہوا اے موسیٰ۔  اور میں نے تجھے خاص اپنے لیے بنایا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جب تیری بہن چلتی جارہی تھی پھر وہ کہنے لگی : کیا میں تمہیں ایسی عورت کی طرف رہنمائی کروں جو اس بچہ کی دیکھ بھال کرے تو ہم تجھے تیری ماں کے پاس پھیر لائے تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ غمگین نہ ہو اور تم نے ایک آدمی کو قتل کردیا تو ہم نے تمہیں غم سے نجات دی اور تمہیں اچھی طرح آزمایا پھر تم کئی برس مدین والوں میں رہے پھر اے موسیٰ! تم ایک مقررہ وعدے پر حاضر ہوگئے۔اور میں نے تجھے خاص اپنی ذات کیلئے بنایا۔
{اِذْ تَمْشِیۡۤ اُخْتُکَ:جب تیری بہن چلتی جارہی تھی ۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بہن کانام مریم تھا، جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوصندوق میں بندکرکے دریا میں ڈال دیا تھا تو اس وقت آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بہن صندوق کے متعلق معلوم کرنے کہ وہ کہاں پہنچتا ہے ا س کے ساتھ چلتی رہی یہاں تک کے صندوق فرعون کے محل میں پہنچ گیا، وہاں فرعون اور اس کی بیوی آسیہ نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اپنے پاس