(5) …حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماور ابلیس کا واقعہ بیان کیا گیا۔
(6) …اللّٰہ تعالیٰ کی ہدایت سے رو گردانی کرنے والے کے انجام کا ذکر ہے۔
(7) …نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکوکفار کی اَذِیَّتوں پر صبر کرنے ،اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت پر قائم رہنے اور گھر والوں کونماز کا حکم دینے کی تلقین کی گئی ہے۔
(8) …فرمائشی معجزات طلب کرنے والے کفار کا رد کیاگیا ہے۔
سورۂ مریم کے ساتھ مناسبت:
سورہ طٰہٰ کی اپنے سے ماقبل سورت ’’مریم‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورئہ مریم میں اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے کئی انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات وحالات بیان کیے جن میں سے بعض کے واقعات وحالات تفصیل کے ساتھ بیان کیے گئے جیسے حضرت زکریا ،حضرت یحیٰ،حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ، وغیرہا اور بعض کے مختصراًبیان کیے گئے جیسا کہ حضرت موسیٰ ،حضرت ادریس عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام، وغیرہا اور کچھ کی طرف اِجمالاً اشارہ کر دیا گیا۔ اب اس سورت میں حضرت موسیٰعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کاقصہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوکس طرح نبوت سے سرفراز فرمایا گیا اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو کس طرح کے معجزات عطاکیے گئے اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے کس طرح ظالم بادشاہ کوحق کی دعوت دی اور آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہی کی دعا سے آپ کے بھائی کونبوت سے نوازا گیا۔(1)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾
ترجمۂکنزالایمان:اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے۔
طٰہٰ ۚ﴿۱﴾ مَاۤ اَنۡزَلْنَا عَلَیۡکَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤی ۙ﴿۲﴾ اِلَّا تَذْکِرَۃً لِّمَنۡ یَّخْشٰی ۙ﴿۳﴾
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تناسق الدرر، سورۃ طہ، ص ۱۰۲، ملخصًا۔